گجرات کے جوناگڑھ ضلع میں حادثہ ، کار ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد ہلاک
جوناگڑھ، 11 جولائی (ہ س)۔ گجرات کے جوناگڑھ ضلع کے مجیواڑی گاو¿ں کے قریب ہفتہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ بناسکانٹھا کا ایک خاندان اپنے ایک رشتہ دار کی استھ
گجرات کے جوناگڑھ ضلع میں حادثہ ، کار ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد ہلاک


جوناگڑھ، 11 جولائی (ہ س)۔

گجرات کے جوناگڑھ ضلع کے مجیواڑی گاو¿ں کے قریب ہفتہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

بناسکانٹھا کا ایک خاندان اپنے ایک رشتہ دار کی استھیاں لے کر کار سے سومناتھ جا رہا تھا ۔اسی دوران جوناگڑھ ضلع کے مجیواڑی گاو¿ں کے قریب ان کی کار چار لین ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، اس کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ کار میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد مقامی افراد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور 108 ایمبولینس کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر جوناگڑھ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ آئی سی یو میں انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ باقی دو بھی زیر علاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کار سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ ٹرک کو ہائی وے پر کیوں کھڑا کیا گیا اور کیا اس حادثے میں کوئی اور عوامل کارفرما ہو سکتے ہیں۔

اس المناک حادثے نے بناسکانٹھا کے خاندان کے لیے غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande