
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔
دہلی کی راو¿ز ایوینیو کورٹ نے نیٹ پیپر لیک معاملے میں 13 ملزموں کی عدالتی تحویل میں 24 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ خصوصی جج ستیش کمار نے یہ حکم جاری کیا۔
آج ان کی جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک سرکاری اہلکار کی شکایت پر 12 مئی کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے الزامات کے بعد، 3 مئی کو منعقد ہونے والے نیٹ امتحان کو منسوخ کر دیا گیا اور 21 جون کو دوبارہ منعقد کیا گیا۔ حکومت نے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا۔ پیپر لیک کیس میں اب تک 13 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
الزام ہے کہ منیشا واگھمارے نے دھننجے لوکھنڈے کونیٹ کا سوالیہ پرچہ فراہم کیا تھا۔ دھننجے لوکھنڈے نے بعد میں سوالیہ پرچے شبھم کھیروار کو سونپے۔ 14 مئی کو عدالت نے پانچ ملزمان کو سات دن کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا۔ جن پانچ ملزمین کو عدالت نے 14 مئی کو سی بی آئی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا تھا، ان میں ناسک کے شبھم کھیروار، مانگی لال بیول، وکاس بیول، جے پور کے دنیش بیول اور گروگرام کے یش یادو شامل ہیں۔ شب
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ