فیروز آباد میں معصوم بچے کو بے رحمی سے قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت
اپنی رشتے کی بھابھی سے شادی کی ضد پر بچے کو قتل کر دیا تھا فیروز آباد، 10 جولائی (ہ س)۔ فیروز آباد، اترپردیش میں ایک نوجوان نے اپنی رشتے کی بھابھی سے شادی کرنے کی ضد میں اسکے معصوم بچے آرو کی زمین پر پٹخ پٹخ تک قتل کر دیا تھا۔ اس انتہائی دردن
فیروز آباد میں معصوم بچے کو بے رحمی سے قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت


اپنی رشتے کی بھابھی سے شادی کی ضد پر بچے کو قتل کر دیا تھا

فیروز آباد، 10 جولائی (ہ س)۔

فیروز آباد، اترپردیش میں ایک نوجوان نے اپنی رشتے کی بھابھی سے شادی کرنے کی ضد میں اسکے معصوم بچے آرو کی زمین پر پٹخ پٹخ تک قتل کر دیا تھا۔ اس انتہائی دردناک واقعہ کے محض 40 دن بعد عدالت نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے متوفی بچے کے چچا ویراج عرف جتیندر کو سزائے موت سنائی۔

اراو¿ں تھانہ علاقہ کی رہنے والی رتی کی شادی 2024 میں بدایوں کے رہنے والے سمیت کمار سے ہوئی تھی۔ اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد وہ اپنے والدین کے گھر واپس آگئی تھی۔ 30 مئی کو رتی اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے آر و کے ساتھ شکوہ آباد کے یادو کالونی میں ایک رشتہ دار کے گھر تھی جب اس خاتون کے رشتے کا دیور ویراج عرف جتیندر پاٹھک وہاں پہنچ گیا۔ ویراج بچے آر و کو ٹافی دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور راستے میں اسے زمین پر پٹخ پٹخ کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد بچے کی لاش پھینک کر فرار ہوگیاتھا۔ ملزم اپنی رشتے کی بھابھی رتی پر شادی کے لیے دباو¿ ڈال رہا تھا جس کی وجہ سے اس کے معصوم بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور ملزم ویراج عرف جتیندر ولد وجیندر پال ساکن شیخوپور، سیول لائنز تھانہ بدایوں ضلع کو اسی رات ایک تصادم میں دونوں ٹانگوں میں گولی لگنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔

تحقیقات کے بعد پولیس نے صرف چھ دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی۔ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر بابو سارنگ کی عدالت میں ہوئی۔ استغاثہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ راجیو پریہ درشی نے بتایا کہ 13 گواہوں نے عدالت میں گواہی دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت کئی اہم شواہد بھی پیش کیے گئے۔ عدالت نے جمعرات کو ویراج عرف جتیندر کو مجرم قرار دیا۔ ضلعی حکومت کے وکیل راجیو پریہ درشی نے بتایا کہ جمعہ کو عدالت نے ملزم ویراج عرف جتیندر پاٹھک کو موت کی سزا سنائی۔

اس اندہناک اور بے رحمانہ قتل کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ ویراج عرف جتیندر پاٹھک نے معصوم بچے آر و کا بے دردی سے قتل کیاتھا۔ ملزم نے جرم صرف 27 سیکنڈ میں انجام دیاتھا۔ اس نے بچے کو 8 بار بے دردی سے زمین پر پٹخ پٹخ کر قتل کر دیا اور پھر اس کی لاش دہلیز پر پھینک کر فرار ہو گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande