خود غرض عناصر سے ہوشیار رہیں، ہر لڑائی قانون کے دائرے میں رہ کر لڑنی چاہئے : مایاوتی
لکھنو¿، 10 جولائی (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے جمعہ کو کہا کہ ہمیں ان تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف چوکنا رہنا ہے جو لوگوں کو اپنے مفادات کے لیے سڑکوں پر آنے کے لیے اکساتی ہیں۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے قانون کے
خود غرض عناصر سے ہوشیار رہیں، ہر لڑائی قانون کے دائرے میں رہ کر لڑنی چاہئے : مایاوتی


لکھنو¿، 10 جولائی (ہ س)۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے جمعہ کو کہا کہ ہمیں ان تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف چوکنا رہنا ہے جو لوگوں کو اپنے مفادات کے لیے سڑکوں پر آنے کے لیے اکساتی ہیں۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے قانون کے دائرے میں رہ کر لڑنے کی اپیل کی۔

مال ایونیو پر اپنی رہائش گاہ پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں مایاوتی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کے کروڑوں دلتوں اور پسماندہ طبقات کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں اقتدار خود اپنے ہاتھوں میں لینی ہوگی۔

مایاوتی نے اپنے حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تنظیم یا پارٹی جو اپنے تنگ سیاسی مفادات کے لیے ان برادریوں کے پریشان حال اور مصیبت زدہ افراد کو اکسا کر انہیں سکڑوں پر اتارتی ہیں ،ہنگامہ و سڑک جام جیسے ہنگامے کراتی ہیں اور پھر ان کے سر براہ مگر مچھ کی طرح آنسو بہانے کے لئے جائے واقعہ پر پہنچ کر اپنی سیاسی روٹی سیکتے ہیں اس سے متاثرین کو انصاف ملنے والا نہیں ہے بلکہ موجودہ حالات میں یہ ان طبقات کے لوگوں کی مصیبت اور پریشانی میں اضافہ کرنے والا ہی ہے ۔

ایسے میں ان کے مسائل کا صحیح اور پرامن حل، جیسا کہ بابا صاحب نے تجویز کیا ہے، اتحاد اور اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے اقتدار کی ماسٹر کنجی حاصل کرنا ہے، جو لاکھوں مسائل کا واحد علاج ہے، اور جس کے لیے بی ایس پی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ ہمیں اس راستے سے بالکل ہٹنا نہیں ہے۔

ایسی تمام تنظیموں اور پارٹیوں سے ان طبقات کے لوگوں کو خاص طور پر اسمبلی اور لوک سبھا عام انتخابات اور مقامی بلدیہ وغیرہ کے انتخاب نزدیک ہیں ،ضرور ہوشیار اور محتاط رہنا ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande