ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں زوردار اضافہ
نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا معمولی جھٹکا بھی لگا، لیکن تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریدار
علامتی تصویر


نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا معمولی جھٹکا بھی لگا، لیکن تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1.09 فیصد اور نفٹی 1.08 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے جیو فنانشل، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، ٹیک مہندرا، وپرو اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے شیئر 3.59 فیصد سے لے کر 1.88 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، بھارتی ایئرٹیل، ایٹرنل، میکس ہیلتھ کیئر اور سن فارماسیوٹیکلز کے شیئر 2.42 فیصد سے لے کر 0.18 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,699 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,237 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 462 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 27 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب صرف تین شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 44 شیئر سبز نشان میں اور چھ شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 653.81 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 77,395.63 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے پر یہ انڈیکس پھسل کر 77,320.56 پوائنٹس تک آیا۔ اس کے فوراً بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 839.99 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,581.81 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 161.90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,124.70 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں مزید تیزی آ گئی۔ حالانکہ بیچ بیچ میں منافع وصولی کی وجہ سے فروخت کے معمولی جھٹکے بھی لگتے رہے، لیکن خریداری کا زور اتنا زیادہ تھا کہ اس انڈیکس کی چال پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 258.25 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 24,221.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande