رائے پور میں 250 برقی انجنوں کےلئے اضافی ہومِنگ سہولیات قائم کرنے کے 175 کروڑ روپے منظور
نئی دہلی،10جولائی(ہ س)۔ بھارتی ریلوے نے انجنوں کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جنوب مشرقی وسطی ریلوے (ایس ای سی آر) کے تحت رائے پور کے ہائی ہارس پاور (ایچ ایچ پی) ڈیزل شیڈ میں 250 تھری فیز برقی انجن
رائے پور میں 250 برقی انجنوں کےلئے اضافی ہومِنگ سہولیات قائم کرنے کے 175 کروڑ روپے منظور


نئی دہلی،10جولائی(ہ س)۔

بھارتی ریلوے نے انجنوں کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جنوب مشرقی وسطی ریلوے (ایس ای سی آر) کے تحت رائے پور کے ہائی ہارس پاور (ایچ ایچ پی) ڈیزل شیڈ میں 250 تھری فیز برقی انجنوں کے لیے اضافی ہومنگ سہولیات قائم کرنے کے 175 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ہومنگ سے مراد کسی برقی انجن کو ایک مخصوص انجن شیڈ کے ساتھ منسلک کرنا ہے، جو اس کی بنیادی دیکھ بھال کا مرکز ہوتا ہے۔ ہومنگ شیڈ اس برقی انجن کی مقررہ وقفوں پر دیکھ بھال، حفاظتی معائنہ، مرمت اور مجموعی نگہداشت کا ذمہ دار ہوتا ہے تاکہ اس کی محفوظ اور موثر کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔اس منصوبے کی منظوری بھارتی ریلوے کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد برقی انجنوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے بیڑے اور ملک بھر میں مال بردار و مسافر ٹرینوں کی بڑھتی ہوئی آمدورفت کے پیشِ نظر دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔یہ اضافی ہومنگ سہولیات بھارتی ریلوے کو موجودہ بنیادی ڈھانچے سے زیادہ موثر استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ رائے پور ڈپو میں مستقبل کی تکنیکی توسیع کے لیے درکار اضافی جگہ بھی فراہم کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande