کرناٹک کے بیلگاوی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی اکھل بھارتیہ پرانت پرچارک کے اجلاس کا آغاز
بیلگاوی، 10 جولائی (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی سالانہ اکھل بھارتیہ پرانت پرچارک اجلاس جمعہ کی صبح بیلگاوی، کرناٹک میں شروع ہوا۔ اس تین روزہ اجلاس کے دوران سنگھ کی توسیع اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے کئی اہم نکات پر تفصیل سے تبادلہ خیال ک
کرناٹک کے بیلگاوی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی اکھل بھارتیہ پرانت پرچارک کے اجلاس کا آغاز


بیلگاوی، 10 جولائی (ہ س)۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی سالانہ اکھل بھارتیہ پرانت پرچارک اجلاس جمعہ کی صبح بیلگاوی، کرناٹک میں شروع ہوا۔ اس تین روزہ اجلاس کے دوران سنگھ کی توسیع اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے کئی اہم نکات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سنگھ کے پرچار محکمہ کے مطابق، سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت، سرکاریہ واہ دتاتریہ ہوسبالے، تمام سہ سرکاریہ واہ، اکھل بھارتیہ کاریہ وبھاگ پرمکھ ، سہ پرمکھ، ایگزیکٹو ممبران،کشیتر پرچارک، سہ کشیتر پرچارک اورتمام 46 ریاستوں کے پرانت پرچارک ،سہ پرانت پرچارک اور آر ایس ایس سے وابستہ تنظیموں کے اکھل بھارتیہ تنظیمی وزرا حصہ لے رہے ہیں ۔

اس میٹنگ میں سنگھ کی توسیع اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں مارچ 2026 کے بعد سنگھ کی مختلف سطحوں پر منعقد ہونے والی تربیتی کلاسوں کی رپورٹ اور ساکھاکی سطح پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ سنگھ کی صد سالہ تقریب کے لیے شروع کی گئی ساکھاکی توسیع اور آئندہ زیادہ سے زیادہ ساکھاو¿ںکے توسیعی منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande