وزیراعظم مودی نے بے لوث خدمت اور لگن کا پیغام دیا
نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایکس پر سبھاشیتم کا اشتراک کیا، جس میں بے لوث خدمت، عوامی فلاح و بہبود اور لگن کے جذبے کو اجاگر کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث عمل انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے اور خدمت کے اس جذبے کے ساتھ مل
مودی


نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایکس پر سبھاشیتم کا اشتراک کیا، جس میں بے لوث خدمت، عوامی فلاح و بہبود اور لگن کے جذبے کو اجاگر کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث عمل انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے اور خدمت کے اس جذبے کے ساتھ ملک ہر شہری کی زندگی کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

سبھاشیتم کا مفہوم یہ ہے کہ انسان صرف وہی اعمال کرے جو تمام جانداروں کے مفاد میں ہوں اور جن سے اس کی روح کو خوشی اور سکون حاصل ہو۔ یہی خدا کے لیے سچی لگن ہے اور تمام کامیابی اور روحانی حصول کا بنیادی اصول ہے۔

وزیر اعظم نے کہا، بے لوث عمل انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم خدمت اور لگن کے اس جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اورہر ایک کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande