
امپھال، 10 جولائی (ہ س)۔ منی پور پولیس، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے ایک مشترکہ کارروائی میں 13 مئی کو لیئلون وائپھیئی گاو¿ں میں چھ ناگا دیہی باشندوں کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
منی پور پولیس کے مطابق، یہ کارروائی جمعہ کی صبح خفیہ اطلاع کی بنیاد پرشروع کی گئی ۔ سیکورٹی فورسز نے لیئلون وائپھیئی گاو¿ں میں ایک نشان زد مہم چلائی ، جس کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار افراد کی شناخت پردیپ اور اس کی بیوی اینگبی کے طور پر کی گئی ہے، جو لیئلون وائپھیئی گاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی گئی اور اس وقت تمام ضروری قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ معاملہ 13 مئی کو لیئلون وائپھیئی گاو¿ں میں چھ ناگا مردوں کے قتل سے متعلق ہے۔ چونکہ ابھی تحقیقات جاری ہیں ، اس لئے حکام نے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد