
شیوراج سنگھ نے مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں 214 مستحقین میں امدادی سامان اور فوائد تقسیم کیے
۔ باسودا میں منعقدہ جن کلیان کیمپ میں 614 درخواستوں میں سے بیشتر کو موقع پر ہی حل کیا گیا
ودیشا، 10 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کے روز مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا کے باسودا میں واقع ایل بی ایس کالج میں منعقدہ جن کلیان (عوامی بہبود) کیمپ میں شرکت کی اور مختلف سرکاری اسکیموں کے 214 مستحقین میں امدادی سامان اور فوائد تقسیم کیے۔
اس موقع پر انہوں نے حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ آخری شخص تک پہنچانے کے عزم کو دہراتے ہوئے حکام کو عام لوگوں کے مسائل کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اس سے قبل پروگرام کا آغاز شمع روشن کر کے اور کنیا پوجن کے ساتھ ہوا۔
جن کلیان کیمپ میں باسودا سمیت آس پاس کے دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں شہری پہنچے تھے۔ شہریوں نے اپنے مختلف مسائل سے متعلق کل 614 درخواستیں پیش کیں۔ کیمپ میں موجود مختلف محکموں کے افسران نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے بیشتر درخواستوں کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا، جبکہ باقی درخواستوں کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ فوری کارروائی سے درخواست گزاروں میں اطمینان اور جوش و خروش کا ماحول دیکھنے کو ملا۔
کیمپ کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کل 214 مستحقین کو امداد اور فوائد فراہم کیے گئے۔ فوائد حاصل کرنے والے مستحقین نے حکومت کی اسکیموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے کیمپوں سے عام لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے سہولیات کا فائدہ مل رہا ہے۔ مستحقین امداد حاصل کر کے خوشی خوشی اپنے گھروں کے لیے روانہ ہوئے۔
جن کلیان کیمپ میں تمام محکموں کے ضلع سطح کے افسران نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ محکموں کی جانب سے لگائے گئے معلوماتی اور سروس اسٹالوں کے ذریعے شہریوں کو مختلف عوامی بہبود کی اسکیموں، اہلیت، درخواست کے طریقۂ کار اور حکومت کے نئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ افسران نے لوگوں کو اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ترغیب بھی دی۔
کیمپ کا مقصد عام شہریوں کے مسائل کا فوری حل، سرکاری خدمات کو آسان اور قابلِ رسائی بنانا اور عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ اہل مستحقین تک وقت پر پہنچانا تھا۔ پروگرام میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت اور انتظامیہ کے فعال اندازِ کار نے کیمپ کو کامیاب بنایا۔
جن کلیان کیمپ کے دوران حکومت کی مختلف عوامی بہبود کی اسکیموں کے تحت کل 214 مستحقین کو موقع پر ہی فیضیاب کیا گیا۔ اس موقع پر لاڈلی لکشمی اسکیم، آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت آیوشمان کارڈ، وزیر اعظم رہائشی اسکیم (پردھان منتری آواس یوجنا)، وزیر اعظم اجولا اسکیم سمیت دیگر اسکیموں کے فوائد اہل مستحقین کو فراہم کیے گئے۔ وہیں، سیلف ہیلپ گروپس کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانے کے مقصد سے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔ اسکیموں کا فائدہ ملنے پر مستحقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے عوامی ہمدردانہ اقدام کی ستائش کی۔ کیمپ کا مقصد اہل لوگوں تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ آسان اور شفاف طریقے سے پہنچانا تھا۔
مرکزی وزیر زراعت چوہان نے باسودا میں واقع ایل بی ایس کالج میں منعقدہ جن کلیان کیمپ کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے نمائش کے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے محکمانہ اسکیموں، پروگراموں اور کامیابیوں کو ظاہر کرنے والی نمائشوں کی معلومات حاصل کیں۔ افسران نے اسکیموں کے نفاذ، پیش رفت اور مفادِ عامہ میں کیے جا رہے کاموں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ارکانِ اسمبلی ہری سنگھ سپرے، مکیش ٹنڈن، ہری سنگھ رگھوونشی، ضلع پنچایت صدر گیتا رگھوونشی، میونسپل صدر ششی انل یادو سمیت دیگر عوامی نمائندے، افسران، ملازمین، معزز شہری اور فیض یافتہ مستحقین موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن