مدھیہ پردیش کے دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی نے آشوتوش تیواری کو اپنا امیدوار اعلان کیا
مدھیہ پردیش کے دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی نے آشوتوش تیواری کو اپنا امیدوار اعلان کیا دتیا/بھوپال، 10 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کے روز اپنے امیدوار کا اعلان کردیا
آشوتوش تیواری اور نروتم مشرا کی فائل فوٹو


مدھیہ پردیش کے دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی نے آشوتوش تیواری کو اپنا امیدوار اعلان کیا

دتیا/بھوپال، 10 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کے روز اپنے امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے آشوتوش تیواری کو امیدوار بنایا ہے جبکہ تذکرے سابق وزیر داخلہ نروتم مشرا کے ہو رہے تھے۔

دتیا سیٹ پر سابق وزیر داخلہ نروتم مشرا کا دبدبہ رہا ہے۔ یہاں سے ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد سے نروتم مشرا انتخابی تیاریوں میں مصروف ہوگئے تھے۔ وہ عوامی میٹنگیں کر کے اپنی پرانی غلطیوں پر معافی مانگ رہے تھے۔ انہوں نے بدھ کے روز پرچہ نامزدگی فارم بھی خرید لیا تھا۔ اسی دوران مرکزی تنظیم نے آشوتوش کے نام کا اعلان کر دیا۔

آشوتوش تیواری طویل عرصے سے بی جے پی تنظیم سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ ڈویژنل آرگنائزنگ سکریٹری کے علاوہ مدھیہ پردیش ہاوسنگ بورڈ کے چیئرمین (کابینہ وزیر کا درجہ) بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے قریبی رہنماوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر وہ دتیا ضلع کے بھانڈیر علاقے کے رہنے والے ہیں اور طویل عرصے سے سنگھ اور تنظیم میں سرگرم رہے ہیں۔ ان کی شبیہ ایک پرسکون ، شیریں گفتار اور جدوجہد کرنے والے رہنما کی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں دتیا سیٹ سے کانگریس کے راجیندر بھارتی کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے نروتم مشرا کو ہرایا تھا، لیکن بینک کے ایک فرضی معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے بھارتی کو تین سال کی سزا سنائی تھی۔ بھارتی نے اسے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا تھا۔ ان کی اپیل بھی جمعہ کے روز خارج کر دی گئی۔ اس کے بعد اب ضمنی انتخاب کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ کانگریس نے ابھی دتیا سیٹ سے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande