ہند -آسٹریلیا کے درمیان روایتی علم کے تحفظ کو لے کر اہم معاہدہ
نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان اور آسٹریلیا نے ہندوستان کی روایتی نالج ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر جمعرات کو میلبورن میں منعقدہ تیسری ہندوستان-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران
ہند -آسٹریلیا کے درمیان روایتی علم کے تحفظ کو لے کر اہم معاہدہ


نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔

ہندوستان اور آسٹریلیا نے ہندوستان کی روایتی نالج ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر جمعرات کو میلبورن میں منعقدہ تیسری ہندوستان-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے جمعہ کو بتایا کہ آسٹریلیا کے ساتھ اس معاہدے کے ساتھ اب 18 ممالک میں پیٹنٹ دفاتر کوٹی کے ڈی ایل تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ ٹی کے ڈی ایل کی مدد سے، اب تک دنیا بھر میں 375سے زیادہ پیٹنٹ درخواستوں کو رد اور مسترد ،ترمیم یا واپس کرایا جا چکا ہے،جو بھارت کے روایتی علم پر مشتمل تھے۔ یہ معاہدہ نہ صرف ہندوستان کے ثقافتی اور روایتی ورثے کا تحفظ کرے گا بلکہ دانشورانہ املاک کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بھی تقویت دے گا۔

اس معاہدے کے تحت، آسٹریلیائی پیٹنٹ آفس اب ہندوستان کے ٹی کے ڈی ایل ڈیٹا بیس کو استعمال کر سکے گا۔ جب بھی کسی نئی دوا، علاج، یا روایتی علم کے لیے پیٹنٹ کی درخواست موصول ہوتی ہے، اہلکار پہلے ٹی کے ڈی ایل میں موجود معلومات کی تصدیق کریں گے کہ معلومات پہلے سے بھارت کے روایتی علم کا حصہ تو نہیں ہے ۔ اگر ایسا پایا جاتا ہے تو اس پر نیا پیٹینٹ نہیں دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹی کے ڈی ایل ہندوستان میں ایک منفرد ڈیجیٹل ڈیٹا بیس ہے، جسے 2001 میں سی ایس آئی آر اور آیوش کی وزارت نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ اس کا مقصد ہندوستانی روایتی طبی نظاموں اور علم، جیسے آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا، اور سووا رِگپا کی حفاظت کرنا اور پیٹنٹ کے ذریعے ان کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

اس ڈیٹا بیس میں 5.2 لاکھ سے زیادہ روایتی نسخے اور علاج کے طریقے شامل ہیں۔ یہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی، جاپانی اور ہسپانوی جیسی زبانوں میں بھی دستیاب ہے، تاکہ دنیا بھر میں پیٹنٹ کے معائنہ کار انہیں آسانی سے سمجھ سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande