
نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔
الکحل کی زیادہ مقدار والی دوائیں اب لائسنس اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر بازار میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ مرکزی حکومت نے ڈرگس رولز، 1945 میں ترمیم کی ہے، جس میں الکحل (ایتھائل الکحل) کی زیادہ مقدار والی ادویات کی فروخت اور تقسیم پر سخت ضابطے نافذ کیے ہیں۔ اس اصول کے تحت اب 12% سے زیادہ ایتھائل الکحل والی اور 30 ملی لیٹر سے زیادہ مقدارکی تمام ادویات کو پہلے کی طرح شیڈول کے تحت چھوٹ نہیں ملے گی۔یعنی اب ان ادویات کی پیدوار اور فروخت کے لے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔
حکومت نے ان ادویات کو شیڈول ایچ1 میں شامل کیا ہے، یعنی یہ صرف رجسٹرڈ ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت کی جا سکتی ہیں۔ میڈیکل اسٹورز کو بھی اپنی سیلز کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ایسی ادویات کے غلط استعمال کو روکنا اور صحت عامہ کی بہتر کرنا ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ معلومات کے مطابق، کچھ دواو¿ں کی تیاریوں، جیسے الائچی، ادرک اور دیگر خوشبو دار ٹنکچرز میں 80-90 فیصد تک ایتھائل الکحل ہوتی ہے۔ کئی ریاستوں سے ان کو دوا کے بجائے نشہ کے لیے استعمال کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزارت کے مطابق، نئے قوانین کے تحت ایسی ادویات کی فروخت صرف مجاز ادویات کی سپلائی کے نظام کے ذریعے کی جا سکے گی۔ اس سے ان کے غلط استعمال پر روک لگے گی جبکہ حقیقی مریضوں کو کو ضرورت کے مطابق دوائیں پہلے کی طرح دستیاب ہوتی رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ