گلوبل مارکیٹ سے مثبت رجحان، ایشیا میں بھی تیزی کا رخ
نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س) آج گلوبل مارکیٹ سے مضبوطی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ امریکی مارکیٹس گزشتہ سیشن کے دوران منافع کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہیں۔ تاہم، ڈاو جونز فیوچر آج منفی رخ کے ساتھ تجارت کرتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں یورپی مارکیٹس مخلوط
کلوب


نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س) آج گلوبل مارکیٹ سے مضبوطی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ امریکی مارکیٹس گزشتہ سیشن کے دوران منافع کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہیں۔ تاہم، ڈاو جونز فیوچر آج منفی رخ کے ساتھ تجارت کرتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں یورپی مارکیٹس مخلوط تجارت کر رہی تھیں۔ دوسری طرف ایشیا میں آج تیزی کارجحان ہے۔چپ اسٹاک میں اضافے کی وجہ سے کل امریکی مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 0.27 فیصد بڑھ کر 52,487.41 کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس پچھلے سیشن میں 0.81 فیصد اضافے کے ساتھ 7,543.64 کی سطح پر ختم ہوا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 336.24 پوائنٹس یعنی 1.30 فیصد اضافے کے ساتھ 26,206.89 کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو جونز فیوچرز فی الحال 0.09 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 52,440,92 کی سطح پر تجارت کر رہے ہیں۔

پچھلے سیشن کے دوران مضبوط تجارت کے بعد آخری لمحات میں فروخت کی وجہ سے یورپی مارکیٹس ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئیں۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.16 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 10,472.45 کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، سی اے سی انڈیکس نے 0.89 فیصد اضافہ کے ساتھ 8326.62 کی سطح پر پچھلے سیشن کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 220.82 پوائنٹس یعنی 0.88 فیصد چھلانگ لگا کر 25,118.27 کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیا میں آج کل ہر طرف سے خریداری کا رجحان ہے۔ ایشیا کے نو مارکیٹ انڈیکس میں سے آٹھ سبز نشان میں تجارت کر رہے ہیں، جبکہ تائیوان اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی کی وجہ سے تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ گفٹ نفٹی 206.5 پوائنٹس یعنی 0.86 فیصد اضافے کے ساتھ 24,201 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.76 فیصد اضافہ کے ساتھ4,067.07 کی سطح پر آگیاہے۔کوسپی انڈیکس میں آج مضبوط رجحان نظرآرہاہے۔ فی الحال انڈیکس 385.97 پوائنٹس یعنی 5.29 فیصد اضافے کے ساتھ 7,677.88 کی سطح پرآگیا ہے۔ اسی طرح نکی انڈیکس نے بھی آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ انڈیکس فی الحال 1,266.15 پوائنٹس یعنی 1.87 فیصد کے اضافے کے ساتھ 69,010 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔اس کے علاوہ، ہینگ سینگ انڈیکس 434.82 پوائنٹس یعنی 1.81 فیصد چھلانگ لگا کر 24,465 کی سطح پر آگیا، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.46 فیصد تیزی کے ساتھ 1,615.71 کی سطح پر ، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.41 فیصد مضبوطی کے ساتھ 5,456.02 پراور اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.31 فیصد اضافہ کے ساتھ 5,930.50 کی سطح پر کاروبار کررہاہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande