وزیر خارجہ جے شنکر نے عمان کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے بات چیت کی
نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س): وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعہ کو عمان کا سرکاری دورہ ختم کیا اور اپنے ہم منصب سید بدر البوسیدی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ دونوں وزراءنے ہندوستان-عمان اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا اور باہمی دل
شنکر


نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س): وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعہ کو عمان کا سرکاری دورہ ختم کیا اور اپنے ہم منصب سید بدر البوسیدی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ دونوں وزراءنے ہندوستان-عمان اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق، جے شنکر نے حالیہ علاقائی پیش رفت کے دوران ہندوستانی ملاحوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے عمانی حکومت کی ستائش کی۔ وزیر خارجہ نے عمان میں رہنے والے متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ بھی بات چیت کی اور کثیر جہتی ہند-عمان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے مسلسل تعاون کی تعریف کی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 5 سے 10 جولائی تک قطر، بحرین، کویت اور عمان کے سرکاری دورے پر تھے۔ اس دورے نے چاروں ممالک کے ساتھ ہندوستان کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا۔

وزیر خارجہ اب 13 جولائی کو نیویارک جائیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2028تا2029 کی میعاد کے لیے ہندوستان کی سرکاری مہم کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد وہ 14تا15 جولائی کو برسلز میں تیسری انڈیا-ای یوٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل میٹنگ میں شرکت کریں گے اور یورپی یونین اور بیلجیئم کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande