
نئی دہلی، 10 جولائی(ہ س) گھریلو صرافہ مارکیٹ میں آج ابتدائی تجارت کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔وہیں چاندی کی قیمت میں آج بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ چنئی کے علاوہ آج ملک کی بیشتر سونے کی مارکیٹ میں سونا 1,220 روپے سے 1,330 روپے فی 10 گرام مہنگا ہو گیا ہے۔ چنئی میں سونے کی قیمتیں 720 روپے فی 10 گرام سے بڑھ کر 780 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہیں۔ چاندی کی بات کریں تو اس چمکدار دھات کی قیمت میں آج ابتدائی تجارت میں 10,000 روپے فی کلو کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے 24 کیرٹ سونا آج ملک کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 144,450 روپے سے 145,320 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ وہیں22 کیرٹ کا سونا آج 1,32,410 روپے فی 10 گرام سے 1,33,210 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کمی کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں 234,900 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 144,600 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 132,560 روپے فی 10 گرام ہے۔ ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 144,450 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 132,410 روپے فی 10 گرام فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 144,500 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 132,460 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 145,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 133,210 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 144,450 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 132,410 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 144,500 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے جبکہ 22 کیرٹ سونا 132,460 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔جے پور میں 24 کیرٹ سونا 144,600 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 132,560 روپے فی 10 گرام فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 144,500 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے جبکہ 22 کیرٹ سونا 132,460 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کی صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 144,600 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 132,560 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ تین ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 144,450 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 22 کیرٹ سونا 132,410 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی