تاریخ کے آئینے میں 02 جولائی : سراج الدولہ کا قتل اور ہندوستان میں برطانوی اقتدار کی مضبوط ہوتی بنیاد
تاریخ کے آئینے میں 02 جولائی : سراج الدولہ کا قتل اور ہندوستان میں برطانوی اقتدار کی مضبوط ہوتی بنیاد ہندوستان کی تاریخ میں 02 جولائی کا دن ایک انتہائی اہم اور دردناک واقعے کے طور پر درج ہے۔ سال 1757 میں اسی دن بنگال کے آخری خود مختار نواب سراج
علامتی تصویر


تاریخ کے آئینے میں 02 جولائی : سراج الدولہ کا قتل اور ہندوستان میں برطانوی اقتدار کی مضبوط ہوتی بنیاد

ہندوستان کی تاریخ میں 02 جولائی کا دن ایک انتہائی اہم اور دردناک واقعے کے طور پر درج ہے۔ سال 1757 میں اسی دن بنگال کے آخری خود مختار نواب سراج الدولہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ مورخین کے مطابق، یہ واقعہ ہندوستان میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے سیاسی غلبے کی شروعات کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا۔ 23 جون 1757 کو ہونے والی جنگِ پلاسی میں نواب سراج الدولہ کی فوج کو انگریزوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس شکست کی سب سے بڑی وجہ نواب کے سپہ سالار میر جعفر اور اس کے ساتھیوں کی غداری کو مانا جاتا ہے۔ انہوں نے جنگ کے دوران اپنی فوج کو غیر فعال رکھا، جس کی وجہ سے رابرٹ کلائیو کی قیادت والی ایسٹ انڈیا کمپنی کی نسبتاً چھوٹی فوج کو فتح حاصل ہوئی۔ جنگ میں شکست کے بعد سراج الدولہ مرشد آباد چھوڑ کر نکل گئے، لیکن 2 جولائی 1757 کو انہیں پکڑ لیا گیا۔ اس کے بعد میر جعفر کے بیٹے میران کے حکم پر محمد علی بیگ نے مرشد آباد میں واقع نمک حرام ڈیوڑی میں ان کا قتل کر دیا۔ اس واقعے نے بنگال کی آزاد حکومت کا خاتمہ کر دیا اور انگریزوں کے لیے ہندوستان میں اپنا سیاسی اور معاشی اثر و رسوخ تیزی سے بڑھانے کی راہ ہموار کر دی۔

سراج الدولہ کی موت کے بعد میر جعفر کو بنگال کا نواب بنایا گیا، لیکن اصل طاقت ایسٹ انڈیا کمپنی کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ مورخین اس واقعے کو ہندوستان میں تقریباً دو صدیوں تک چلنے والے برطانوی راج کی مضبوط بنیاد مانتے ہیں۔

دیگراہم واقعات:

1306 - علاوالدین خلجی نے سیوانہ پر حملہ کیا، تب یہ قلعہ کانہر دیو کے بھتیجے چوہان سردار شیتل دیو کے قبضے میں تھا۔

1712 - آج ہی کے دن برطانیہ کے ’تھامس سیوری‘ نے پہلے ’سٹیم انجن‘ (بھاپ کے انجن) کا پیٹنٹ حاصل کیا تھا۔

1897 - اطالوی سائنسداں ’مارکونی‘ نے لندن میں ’ریڈیو‘ کا پیٹنٹ کرایا تھا۔

1924 - پیرس اولمپکس میں بین الاقوامی کھیل کمیٹی کے ذریعے آج کے دن کو ’ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹ ڈے‘ (عالمی یومِ صحافتِ کھیل) قرار دیا گیا۔

1940 - برطانوی حکومت نے سبھاش چندر بوس کو بغاوت بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا۔

1940 - ہٹلر نے برطانیہ پر حملے کا حکم دیتے ہوئے ’آپریشن سی لائن‘ کا آغاز کیا۔

1941 - نازی قتلِ عام ہوا، لیمبرگ میں تقریباً 7,000 لوگ مارے گئے۔

1949 - ویتنام کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

1950 - مجاہدِ آزادی اور سماجی مصلح یوسف مہر علی کا انتقال۔

1954 - ہندوستان کے مشہور پلے بیک سنگرز میں سے ایک محمد عزیز کی پیدائش۔

1962 - سیم والٹن نے ارکنساس کے روزرز میں اپنا پہلا والمارٹ اسٹور کھولا۔

1972 - وزیر اعظم اندرا گاندھی اور پاکستانی صدر ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان ’شملہ معاہدے‘ پر دستخط ہوئے تھے۔

1979 - سوسن بی اینتھنی ڈالر جاری کیا گیا، کسی خاتون کے اعزاز میں جاری ہونے والا یہ پہلا امریکی سکہ تھا۔

1983 - جوہری بجلی گھر کی پہلی اکائی نے کلپکم میں آج ہی کے دن کام کرنا شروع کیا تھا۔

1985 - آندرے گرومیکو سوویت یونین کے صدر منتخب ہوئے۔

1990 - سعودی عرب کے مکہ-منیٰ میں بھگدڑ سے 1,426 عازمینِ حج کی موت ہوئی تھی۔

1993 - آرڈیننس کے ذریعے او این جی سی کو کارپوریشن میں تبدیل کیا گیا۔

2002 - ہیپاٹائٹس سی کی جانچ کو پورے ہندوستان میں لازمی قرار دیا گیا۔

2004 - ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے جکارتا میں باہمی بات چیت کی۔

2004 - چھترپتی شیواجی ٹرمینس اسٹیشن کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی نے عالمی ورثہ قرار دیا۔

2006 - انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان ڈیوڈ بیکہم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande