این ڈی اے کی بدھ کو اہم میٹنگ؛ وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا جائے گا
نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کا ایک اہم اجلاس بدھ کو سہ پہر 3 بجے بھارت منڈپم میں ہونے جا رہا ہے۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ اتحادی جماعتوں کے قائدین
NDA-MEETING-TOMORROW-MODI-HONOURED


نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کا ایک اہم اجلاس بدھ کو سہ پہر 3 بجے بھارت منڈپم میں ہونے جا رہا ہے۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی اور ٹی ڈی پی کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو نریندر مودی کے سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم رہنے کے ریکارڈ کے حوالے سے ایک مبارکباد کی تجویز پیش کریں گے اور دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین اس تحریک کی حمایت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کا استقبال کیا جائے گا۔ اس قرارداد میں گزشتہ بارہ برسوں میں بطور وزیر اعظم ان کی کامیابیوں کو اجاگرکیا جائے گا۔ حکومت کے بارہ سال مکمل ہونے کے موقع پر حکومت کی کامیابیوں اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔

این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ اس میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو بدھ کو دہلی پہنچ رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائے منگل کی شام دہلی پہنچ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت جون 2026 میں اپنی تاریخی 12 سالہ مدت پوری کرے گی۔ 26 مئی 2014 کو پہلی بار ملک کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے والے نریندر مودی نے9 جون2024 کو مسلسل تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ 9 جون 2026 کو بطور وزیر اعظم ان کے 4,398 دن (12 سال اور 15 دن) مکمل ہو گئے ۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے انتخابات جیتنے کے بعد آزاد ہندوستان میں سب سے طویل وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

اس لحاظ سے انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پنڈت نہرو نے 15 اگست 1947 سے لے کر 27 مئی 1964 کو اپنے انتقال تک کل 6,130 دن وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ تاہم، ملک کے پہلے عام انتخابات سے پہلے پہلے پانچ برس تک، انہوں نے عبوری حکومت کی سربراہی کی۔ جب وہ 1952 کے انتخابات جیتنے کے بعد پہلے منتخب وزیر اعظم بنے تو ان کا دور 4,397 دن (12 سال اور 14 دن) رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande