
نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کی حکومت کے 12 آج سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایے کو اپنے اپنے حلقوں میں وسیع عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی صدر نتن نوین نے اس مہم کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ کو کئی پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس مہم کے تحت بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ اور مرکزی وزراء آنے والے دنوں میں اپنے اپنے پارلیمانی حلقوں اور ریاستوں میں عوامی رابطہ کے مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ رہنماؤں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری یا مکمل ہونے والے بڑے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں معلومات کی تشہیر کریں ۔ وہ گھر- گھر جا کر عوام کو حکومت کی اسکیموں سے بھی آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان پارلیمنٹ کو ایک کتابچہ بھیجا گیا ہے جس میں حکومت کی گزشتہ 12 سال کی کامیابیوں کی تفصیل ہے۔ یہ کتابچہ حکومت کی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ عوامی رابطہ مہم کے ایک حصے کے طور پر عوام کو ان اسکیموں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
ارکان پارلیمنٹ کو روزانہ 25 افراد سے رابطہ قائم کرنے کا ہدف بھی دیا گیا ہے۔ یہ کام اگلے سات دنوں میں مکمل ہونا ہے۔ اس کے ساتھ بدھ کو نریندر مودی سب سے زیادہ مدت تک وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ قائم کریں گے۔ اس کے لیے تمام وزراء، ایم پی اور ایم ایل اے کو بدھ کوسیوا کاریہ(خدمت کے کام) میں مصروف ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ایم پی اور ایم ایل ایے اپنے اپنے علاقوں میں مندروں اور دیگر مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے پرارتھنا اورپوجا پاٹھ کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد