
نئی دہلی، 9 جون(ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 10-11جون کو بلغاریہ اور فن لینڈ کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ 10 جون کو بلغاریہ کا دورہ کریں گے۔ صوفیہ میں اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ بلغاریہ کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب سے بات چیت کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی وزیر خارجہ 11جون کو فن لینڈ کا دورہ کریں گے۔ وہ ’بدلتی ہوئی دنیا: عالمی، علاقائی اور مقامی تناظر‘ کے موضوع پر 14 ویں کلترانتا مکالمے میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے ہم منصب اور فن لینڈ کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan