ٹاپ-10 بدمعاشوں میں شامل بدنامِ زمانہ سنٹو یادو گرفتار
ٹاپ-10 بدمعاشوں میں شامل بدنامِ زمانہ سنٹو یادو گرفتار بھاگلپور، 9 جون (ہ س)۔ نوگچھیا پولیس کو جرائم پر قابو پانے کی مہم میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس ضلع کے ٹاپ-10 بدمعاشوں کی فہرست میں شامل بدنامِ زمانہ مجرم سنٹو یادو کو غیر قانونی اسلحہ اور زند
معلومات فراہم کرتے ہوئے ایس پی۔


ٹاپ-10 بدمعاشوں میں شامل بدنامِ زمانہ سنٹو یادو گرفتار

بھاگلپور، 9 جون (ہ س)۔ نوگچھیا پولیس کو جرائم پر قابو پانے کی مہم میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس ضلع کے ٹاپ-10 بدمعاشوں کی فہرست میں شامل بدنامِ زمانہ مجرم سنٹو یادو کو غیر قانونی اسلحہ اور زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کی گرفتاری سے علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ اس سلسلے میں معلومات منگل کے روز نوگچھیا کے ایس پی ویبھو شرما نے دی۔

ایس پی نے بتایا کہ سنٹو یادو کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم مسلسل اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی تھی اور تکنیکی و انسانی معلومات کی بنیاد پر اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ اسی دوران خفیہ اطلاع ملی کہ کھریک تھانہ علاقے کے امبو بھگوتی استھان کے پاس وہ کسی بڑی مجرمانہ واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا اور سنٹو یادو کو پکڑ لیا۔

گرفتار بدمعاش کی شناخت کھریک تھانہ علاقے کے نوٹولہ بھون پور کے رہائشی سنٹو یادو (ولد- مہیندر یادو) کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک دیسی کٹا اور دو زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔ اس معاملے میں کھریک تھانہ کیس نمبر 172/26 درج کر کے آگے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس کے مجرمانہ نیٹ ورک اور ساتھیوں کے سلسلے میں بھی تفتیش تیز کر دی گئی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سنٹو یادو کے خلاف قتل، بھتہ خوری (رنگداری) اور لوٹ مار سمیت کئی سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ الزام ہے کہ وہ اپنے گروہ کے ساتھ علاقے میں دہشت پھیلا کر کسانوں اور مقامی لوگوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ طویل عرصے سے اس کی تلاش کی جا رہی تھی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande