سیتا مڑھی میں طوفان اور بارش سے تباہی : کچے مکان پر پیپل کا درخت گرنے سے ماں اور چار بچوں کی موت
سیتا مڑھی میں طوفان اور بارش سے تباہی : کچے مکان پر پیپل کا درخت گرنے سے ماں اور چار بچوں کی موت سیتا مڑھی، 9 جون (ہ س)۔ بہار میں پیر کی دیر رات آنے والے تیز طوفان اور موسلا دھار بارش نے سیتا مڑھی ضلع میں ایک خاندان کو پوری طرح تباہ کر دیا۔ ریگا
انتظامیہ اور مقامی لوگ پیپل کے درخت کو کچے مکان کے اوپر سے ہٹاتے ہوئے


سیتا مڑھی میں طوفان اور بارش سے تباہی : کچے مکان پر پیپل کا درخت گرنے سے ماں اور چار بچوں کی موت

سیتا مڑھی، 9 جون (ہ س)۔ بہار میں پیر کی دیر رات آنے والے تیز طوفان اور موسلا دھار بارش نے سیتا مڑھی ضلع میں ایک خاندان کو پوری طرح تباہ کر دیا۔ ریگا بلاک کے ریوایسی گاوں میں ایک کچے مکان پر پیپل کا ایک بڑا درخت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد پورے گاوں میں سوگ اور ماتم کا ماحول ہے۔

یہ حادثہ پیر کی دیر رات تقریباً ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا، جب خاندان کے تمام ارکان اپنے گھر میں سو رہے تھے۔ تیز آندھی کی وجہ سے مکان کے پاس واقع پیپل کا ایک بڑا درخت اچانک کچے گھر پر گر گیا۔ درخت گرنے سے مکان پوری طرح تباہ ہو گیا اور اس میں سو رہے خاندان کے ارکان ملبے میں دب گئے۔ اس حادثے میں پوجا دیوی (28 سال)، ان کے بیٹے راج کمار (7 سال)، بیٹی شیوانی (5 سال)، ویربھدر کمار (2 سال) اور ایک ماہ کا معصوم بچہ لائیگر کمار شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاو کا کام شروع کیا اور ملبے میں دبے لوگوں کو باہر نکالا۔

تاہم، پوجا دیوی سمیت تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ شدید طور پر زخمی ویربھدر کمار کو علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران وہ بھی دم توڑ گیا۔ ایک ماہ کے معصوم لائیگر کمار کی بھی جان نہیں بچائی جا سکی۔ اس طرح خاندان کے پانچ ارکان کی موت سے گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ گاوں والوں نے بتایا کہ تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے علاقے میں کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے بھی گر گئے ہیں، لیکن ریوایسی گاوں میں پیش آنے والا یہ واقعہ سب سے زیادہ دردناک رہا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) راجیو کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ پوری طرح قدرتی آفت سے جڑا حادثہ ہے۔ انتظامیہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سرکل آفیسر (سی او) اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) کو ضروری کارروائی کرنے اور نقصان کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی ڈیزاسٹر ریلیف اسکیم کے تحت متوفیان کے لواحقین کو طے شدہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ انتظامی افسران نے بھی متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ راحت اور معاوضی جلد دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande