
اوسلو (ناروے)، 5 جون (ہ س)۔
جمعہ کو ناروے شطرنج 2026 کے نویں راو¿نڈ میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانند نے عالمی چیمپئن ڈی گوکیش کو شکست دے کر فائنل راو¿نڈ تک ٹائٹل کی دوڑ کو زندہ رکھا۔ دریں اثنا، خواتین کے مقابلے میں، بے بی سارہ اساوبائیفا نے ایک راو¿نڈ باقی رہتے ہی خطاب اپنے نام کر لیا۔
اوپن کیٹیگری میں ٹاپ سیڈ میگنس کارلسن اور امریکن ویسلے سو کے درمیان کلاسیکل مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔ اس کے بعد کھیلے گئے آرما گیڈن مقابلے میں ویسلی سو نے جیت درج کر کے اضافی نمبر حاصل کئے اور آخری دور سے پہلے اپنی سبقت بر قرار رکھی ۔
دن کا سب سے بڑا نتیجہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان میچ میں سامنے آیا۔ کالےمہروں سے کھیلتے ہوئے، پرگیانانند نے گوکیش کو شکست دی۔ درمیانی کھیل میں دباو¿ ڈالنے کے بعد، پرگیانانند نے شاندار طریقے سے میچ جیت کر پورے تین پوائنٹس حاصل کیے۔
اس جیت کے ساتھ، پرگیانانندکے اب 15 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور اب وہ لیڈر ویسلے سو سے صرف آدھا پوائنٹ پیچھے ہیں۔
دوسری جانب فرانس کی علی رضا فیروزہ خطابی مقابلے کے لیے بدستور ریس میں ہیں۔ انہوںنے کلاسیکل میچ میں مشکل پوزیشن سے بازیافت کی اور بعد میں آرماگیڈن میں ونسنٹ کیمر کو شکست دے کر اضافی پوائنٹس حاصل کیے۔
نویں راو¿نڈ کے بعد پوائنٹس ٹیبل:
ویزلی سو – 15.5 پوائنٹس
پرگیانانندا - 15 پوائنٹس
علی رضا فیروزہ – 14.5 پوائنٹس
بی بی سارہ خواتین کے زمرے میں چمپئن بن گئیں
خواتین کے زمرے میں، قازقستان کی بے بی سارا اساو¿ بائیفا نے ایک راو¿نڈ پہلے ناروے شطرنج خواتین کا ٹائٹل جیتا۔
انہوں نے یوکرین کی اینا موزیچک کے خلاف کلاسیکل میچ ڈرا کیا۔ میوزیچک نے بعد میں آرماگیڈن میں اضافی پوائنٹس حاصل کیے، لیکن بی بی سارہ کی برتری عدد کے لحاظ سے ناقابل تسخیر ہوگئی۔
خواتین کے زمرے میں، دن کی واحد کلاسیکل جیت چین کی زو جنر نے ریکارڈ کی، جس نے ہندوستان کی دویویہ دیشمکھ کو شکست دی۔
ہندوستان کی کونیرو ہمپی اور موجودہ خواتین کی عالمی چیمپئن جو وینجن کے درمیان کلاسیکل میچ برابری پر ختم ہوا، لیکن جو وینجن نے آرماگیڈن جیت لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ