دہلی پرو والی بال لیگ فیز 2 کے ٹرائلز 7 جون کو، فیز 1 کی کامیابی کے بعد دائرہ کار بڑھایا
نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔دہلی پرو والی بال لیگ (ڈی وی پی ایل) نے کامیابی کے ساتھ اپنے پہلے مرحلے کے انعقاد کے بعدجمعہ کو ٹرائلز کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا ۔ فیز 2 کے ٹرائلز اتوار، 7 جون کو صبح 8 بجے لکشمی پبلک اسکول، کڑکڑڈوما، دہلی میں شروع ہوں گے۔
والی


نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔دہلی پرو والی بال لیگ (ڈی وی پی ایل) نے کامیابی کے ساتھ اپنے پہلے مرحلے کے انعقاد کے بعدجمعہ کو ٹرائلز کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا ۔ فیز 2 کے ٹرائلز اتوار، 7 جون کو صبح 8 بجے لکشمی پبلک اسکول، کڑکڑڈوما، دہلی میں شروع ہوں گے۔

لیگ کے ٹرائلز کے پہلے راو¿نڈ کو کھلاڑیوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔ منتظمین کے مطابق کنفرمیشن کالز موصول ہونے والے کھلاڑیوں میں 100 فیصد حاضری ریکارڈ کی گئی، جو لیگ کے پہلے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔

اب، ڈی پی وی ایلنے اپنے ٹیلنٹ کی تلاش کے عمل کو دہلی سے آگے شمالی ہندوستان کی دیگر ریاستوں تک پھیلا دیا ہے۔ سات ریاستوں اور خطوں کے کھلاڑیوں بشمول اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، راجستھان، ہماچل پردیش، چندی گڑھ اور جموں و کشمیر کو فیز 2 کے ٹرائلز کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

منتظمین کو امید ہے کہ شمالی ہندوستان سے والی بال کے بہت سے ابھرتے ہوئے ہنر مند کھلاڑی اس مرحلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

تمام آزمائشی مراحل کی تکمیل کے بعد منتخب کھلاڑیوں کو پلیئرز کی آفیشیل نیلامی میں شرکت کا موقع ملے گا جہاں لیگ کی چھ فرنچائز ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈز کا انتخاب کریں گی۔

دہلی پرو والی بال لیگ خود کو ہندوستان کی پہلی خواتین کی قیادت والی پیشہ ور والی بال لیگ کے طور پر پیش کر رہی ہے۔ لیگ کا مقصد کھلاڑیوں کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم بنانا، ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور والی بال کو زیادہ سے زیادہ پیشہ ورانہ شناخت دلانا ہے۔

اس سال کے شروع میں دہلی والی بال ایسوسی ایشن اور دہلی اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے شروع کی گئی اس لیگ کا مقصد ہندوستان میں والی بال کو نئی بلندیوں پر لے جانا اور کھلاڑیوں کی اگلی نسل کے لیے مضبوط مواقع پیدا کرنا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande