لارڈز ٹیسٹ: موونگ ڈے اب تیسرے نہیں، پہلے دن ہوتا ہے- کائل جیمیسن
لندن، 5 جون (ہ س)۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کو 16 وکٹیں گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمیسن نے کہا کہ جدید ٹیسٹ کرکٹ میں روایتی ''موونگ ڈے'' اب پہلے دن ہی آ گیا ہے، تیسرے
جیم


لندن، 5 جون (ہ س)۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کو 16 وکٹیں گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمیسن نے کہا کہ جدید ٹیسٹ کرکٹ میں روایتی 'موونگ ڈے' اب پہلے دن ہی آ گیا ہے، تیسرے دن نہیں۔

پہلے دن کے کھیل میں دونوں ٹیموں کے بلے باز جدوجہد کرتے نظر آئے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 140 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی جب کہ جواب میں نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر 61 رن پر 6 وکٹیں گنوا دی تھیں۔

جیمیسن نے دن کے کھیل کے بعد کہا، شایداب ٹیسٹ میچ کاموونگ ڈے تیسرے دن سے پہلے دن میں منتقل ہو گیا ہے۔ اس وقت اسے مکمل طور پر سمجھنا مشکل ہے۔ آج صبح ہمیں اپنی بلے بازی کے ساتھ بہت زیادہ کام کرنا ہے اور پھر ہمیں گیندبازی میں بھی ایک اور موقع ملے گا۔

نیوزی لینڈکی ٹیم دوسرے دن انگلینڈ سے اب بھی 79 رن پیچھے رہتے ہوئے بلے بازی شروع کرے گی اور اس کے پاس صرف چار وکٹیں باقی ہیں۔ وہ انگلینڈ کے ٹوٹل کے قریب جانے کی کوشش کریں گے۔

تاہم فاسٹ گیندباز میٹ ہنری کی فٹنس کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ وہ پہلے دن صرف چار اوورز کرسکے اور کمر کی تکلیف کی وجہ سے انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔

جیمیسن نے امید ظاہر کی کہ ہنری میچ میں واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا، یہ بدقسمتی تھی کہ وہ میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ امید ہے، ہم اسے اس ٹیسٹ میں کسی وقت دوبارہ بولنگ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

جیمیسن خودبھی ایک طویل مدتی کمر کی چوٹ کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ 2024 کے بعد ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ کمر میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک میدان سے باہر رہے۔

اپنی واپسی پر، انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سازگار باولنگ کنڈیشنز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جیمیسن نے کہا، جب آپ پوری محنت کرتے ہیں اور پھر چوٹ دوبارہ آتی ہے، تو آپ سوچتے ہیں کہ یہ غلطی کہاں سے ہوئی، لیکن بحالی کے عمل سے گزرنے اور وجوہات کو سمجھنے کے بعد، میں نے محسوس کیا کہ غلطی صرف مجھ میں ہی نہیں تھی، بہت سے عوامل تھے جنہوں نے اس میں کردار ادا کیا۔

جیمیسن کی شاندار گیندبازی نے نیوزی لینڈ کو مقابلے میں بنائے رکھا ہے اور اب دوسرا دن دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande