کوسل مینڈس کی کپتانی میں سری لنکا کا شاندار آغاز، پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 41 رن سے ہرایا
کوسل مینڈس کی کپتانی میں سری لنکا کا شاندار آغاز، پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 41 رن سے ہرایا کنگسٹن، 4 جون (ہ س)۔ سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے پہلے ایک روزہ مقابلے میں بدھ کی دیر رات شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رن سے جیت درج کی ہ
نصف سنچری کی اننگز کھیلنے کے بعد جشن مناتے کوسل مینڈس


کوسل مینڈس کی کپتانی میں سری لنکا کا شاندار آغاز، پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 41 رن سے ہرایا

کنگسٹن، 4 جون (ہ س)۔ سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے پہلے ایک روزہ مقابلے میں بدھ کی دیر رات شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رن سے جیت درج کی ہے۔ کپتانی میں واپسی کر رہے کوسل مینڈس نے شاندار نصف سنچری بنائی، جبکہ گیند بازوں نے ہدف کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کا آغاز محتاط رہا، حالانکہ پتھم نسانکا کو ابتدائی لائف لائن (دوسری زندگی) ملی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ دوسرے اینڈ پر کوسل مینڈس نے شروع میں تو کچھ وقت لیا، لیکن بعد میں تیز رفتار رن بنا کر اننگز کو رفتار فراہم کی۔

کوسل نے خاص طور پر اسپنر گڈاکیش موتی کو نشانہ بنایا اور لگاتار بڑے شاٹس لگائے۔ انہوں نے 62 گیندوں پر 72 رن کی تیز اننگز کھیلی۔ کوسل اور نسانکا کے درمیان اہم شراکت داری نے سری لنکا کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ نسانکا نے 79 رن بنائے جبکہ مڈل آرڈر میں چرتھ اسالنکا نے 45 اور جنیتھ لیاناگے نے ناٹ آوٹ 44 رن جوڑ کر ٹیم کو 50 اووروں میں 303/7 تک پہنچایا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے تیز آغاز کیا۔ جان کیمبپل اور جسٹن گریوز نے شروعاتی اووروں میں جارحانہ بلے بازی کی، لیکن رن آوٹ نے ٹیم کی تال توڑ دی۔ اس کے بعد سری لنکن گیند بازوں نے لگاتار دباو بنائے رکھا۔ مہیش تیکشنا نے گریوز کو آوٹ کر کے واپسی کرائی، جبکہ وانیندو ہسرنگا نے اہم وکٹیں لے کر مڈل آرڈر کو جھٹکا دیا۔ کپتان شائی ہوپ نے جدوجہد کرتے ہوئے 56 رن بنائے، لیکن انہیں دوسرے بلے بازوں کا خاطر خواہ ساتھ نہیں ملا۔ آخرمیں دشمینتھا چمیرا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49.2 اووروں میں 262 رن پر سمٹ گئی۔

مختصر اسکور:

سری لنکا - 303/7 (50 اوور) پتھوم نسانکا 79، کوسل مینڈس 72؛ میتھیو فورڈ 2/44

ویسٹ انڈیز - 262 (49.2 اوور) شائی ہوپ 56؛ دشمینتھا چمیرا 4/67، مہیش تیکشنا 2/26

نتیجہ: سری لنکا 41 رن سے کامیاب رہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande