فرنچ اوپن: زخمی بیریٹینی کے دستبردار ہوتے ہی آرنالڈی پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچے
پیرس، 4 جون (ہ س)۔ فرنچ اوپن 2026 میں اٹلی کے ماتیوو آرنالڈی نےاپنے کریئر کے پہلے گرینڈ سلیم سیمی فائنل کھیلنے کو یقینی بنا لیا ہے۔ بدھ کے کوارٹر فائنل میں ہم وطن ماتیوو بیریٹینی کے چوٹ کے بعد مقابلے سے دستبردار ہونے سے انہیں فائدہ ہوا۔ آرنا
Sports-Tennis-Arnaldi-FrenchOpen-semifinals-Berret


پیرس، 4 جون (ہ س)۔ فرنچ اوپن 2026 میں اٹلی کے ماتیوو آرنالڈی نےاپنے کریئر کے پہلے گرینڈ سلیم سیمی فائنل کھیلنے کو یقینی بنا لیا ہے۔ بدھ کے کوارٹر فائنل میں ہم وطن ماتیوو بیریٹینی کے چوٹ کے بعد مقابلے سے دستبردار ہونے سے انہیں فائدہ ہوا۔

آرنالڈی 7-5، 5-2 سے آگے تھے جب بیریٹینی نے انجری کی وجہ سے میچ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے دوسرے سیٹ کے ابتدائی کھیلوں کے دوران کولہے میں تکلیف محسوس کی اور طبی مددبھی لی ۔ اس کے بعد وقفے کے دوران اپنے معاون عملے کے مشورے کے بعد وہ میچ سے دستبردار ہو گئے۔

عالمی درجہ بندی میں 104 ویں نمبر پر موجود آرنالڈی نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کوشش کی اور کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے دوران کل 17 گھنٹے اور 42 منٹ کورٹ پر رہے ۔

اب ان کا سیمی فائنل میں ایک اور اطالوی کھلاڑی فلاویو کوبولی سے مقابلہ ہوگا۔ اس سے یہ تو طے ہو گیا ہے کہ اتوار کو ہونے والے مردوں کے سنگلز فائنل میں ایک اطالوی کھلاڑی ضرور پہنچے گا۔

عالمی نمبر ایک اور گزشتہ سال کے رنر اپ یانک سنر کے ابتدائی دور میں باہر ہونے کے بعد اطالوی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آرنالڈی نے میچ کے بعد کہا’’یہ ایک مشکل صورتحال ہے۔ ہم دونوں نے کافی طویل میچ کھیلے تھے، اس لیے اعلی ترین سطح اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا آسان نہیں تھا۔ لیکن کوئی بھی نہیں چاہتا کہ کسی کھلاڑی کا ٹورنامنٹ اس طرح ختم ہو۔‘‘

انہوں نے مزید کہا،’’اٹلی میں ٹینس مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ بیریٹینی جلد فٹ ہو جائیں گے اور واپس آ جائیں گے۔ گراس کورٹ کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور وہ وہاں ایک مضبوط کھلاڑی ثابت ہوں گے۔‘‘ آرنالڈی نے بھی اعتراف کیا کہ وہ تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں لیکن ہر میچ میں اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande