آئی سی سی نے راڈ ٹکر کو 100 ویں ٹیسٹ امپائرنگ مکمل کرنے پر مبارکباد دی
۔ 100 ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے والے تاریخ کے چوتھے امپائر بن گئے نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سینئر آسٹریلیائی امپائر راڈ ٹکر کو ان کے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں آن -فیلڈ امپائرنگ کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ٹکر نے یہ تاریخی
Sports-Cricket-ICC-CONGRATULATES-TUCKER-100TEST


۔ 100 ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے والے تاریخ کے چوتھے امپائر بن گئے

نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سینئر آسٹریلیائی امپائر راڈ ٹکر کو ان کے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں آن -فیلڈ امپائرنگ کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ٹکر نے یہ تاریخی کارنامہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران انجام دیا۔

راڈ ٹکر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 100 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے صرف چوتھے امپائر بن گئے۔ آئی سی سی کے سابق ٹیسٹ امپائر ایان گولڈ نے اس کامیابی کو یادگار بنانے کے لیے انہیں کرسٹل ٹرافی پیش کی۔

آئی سی سی کے صدر جے شاہ نے راڈ ٹکر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی کرکٹ کے سب سے معزز امپائرز میں سے ایک ہیں اور ان کی مستقل مزاجی، غیر جانبداری اور دباؤ میں پرسکون رہنے کی صلاحیت کے لیے انہیں پہچانا جاتا ہے۔

جے شاہ نے کہا،’’100 ٹیسٹ میچوں کا یہ سنگ میل اس اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو کرکٹ کے منتظمین نے ان پر برسوں کے دوران رکھا ہے۔ ان کا تجربہ انمول رہا ہے اور وہ دنیا بھر کے امپائروں کے لیے باعث ترغیب ہیں۔‘‘

اپنی اس کامیابی پر راڈ ٹکر نے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ سے ان کا جنون رہا ہے اور وہ بین الاقوامی امپائر کے طور پر اتنا طویل کیریئر حاصل کرنے کو فخر سمجھتے ہیں۔

ٹکر نے کہا،’’ 100ویں ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنا میرے لیے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ میں آئی سی سی، کرکٹ آسٹریلیا، نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ امپائرز اور اسکوررز ایسوسی ایشن، اپنے ساتھیوں اور اپنے خاندان کا شکر گزار ہوں۔ یہ کامیابی ان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔‘‘

راڈ ٹکر اب علیم ڈار (145 ٹیسٹ)، اسٹیو بکنر (128 ٹیسٹ) اور روڈی کوئرٹزن (108 ٹیسٹ) کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کے باوقار’’100 ٹیسٹ کلب‘‘ میں شامل ہو گئے ہیں۔

ٹکر کو 2010 میں امارات کے آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا گیا تھا اور اسی سال فروری میں ہیملٹن میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کی تھی۔

امپائر بننے سے پہلے، راڈ ٹکر آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں نیو ساؤتھ ویلز اور تسمانیہ کے لیے کھیلنے والے ایک سیم گیندباز آل راونڈر تھے۔ انہوں نے 1986 سے 1999 کے درمیان 103 فرسٹ کلاس میچوں میں 5076 رن بنائے اور 123 وکٹیں حاصل کیں۔

راڈ ٹکر کے ذریعے امپائرڈ آئی سی سی کے اہم ٹورنامنٹ:

مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ: 2011، 2015، 2019، 2023

چیمپئنز ٹرافی: 2013، 2017، 2025

مردوں کاٹی 20 ورلڈ کپ: 2009، 2010، 2010، 2012، 2014، 2014، 2014 2022، 2024 اور 2026

انہوں نے 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل اور 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی امپائرنگ کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande