ناروے شطرنج 2026 : پرگیانانند نے کارلسن کو ہرا کر خطابی دوڑ میں امیدیں برقرار رکھیں
ناروے شطرنج 2026 : پرگیانانند نے کارلسن کو ہرا کر خطابی دوڑ میں امیدیں برقرار رکھیں نئی دہلی، 3 جون (ہ س)۔ اوسلو میں جاری ناروے شطرنج 2026 کے آٹھویں راونڈ میں ہندوستان کے گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانند نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار
پرگیانانند اور کارلسن کے درمیان میچ کا منظر


ناروے شطرنج 2026 : پرگیانانند نے کارلسن کو ہرا کر خطابی دوڑ میں امیدیں برقرار رکھیں

نئی دہلی، 3 جون (ہ س)۔ اوسلو میں جاری ناروے شطرنج 2026 کے آٹھویں راونڈ میں ہندوستان کے گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانند نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کے ورلڈ چیمپئن میگنس کارلسن کو ہرا کر خطاب کی دوڑ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا موقع ہے جب پرگیانانند نے کارلسن کو شکست دی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے چوتھے راونڈ میں بھی کارلسن کو ہرایا تھا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پرگیانانند کے اب 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مقابلے میں اب صرف دو راونڈ باقی ہیں اور ہندوستانی کھلاڑی ٹاپ پوزیشن سے محض دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔

امریکہ کے ویسلی سو 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر برقرار ہیں، جبکہ فرانس کے علیرضا فیروزجا 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری طرف اوپن زمرے میں ہندوستان کے دوسرے کھلاڑی ڈی گوکیش کو اس راونڈ میں علیرضا فیروزجا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گوکیش فی الحال 8 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہیں، جبکہ کارلسن ان سے محض ایک پوائنٹ آگے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande