
فیفا ورلڈ کپ 2026 : بیلجیم نے پریکٹس میچ میں کروشیا کو 0-2 سے ہرایا
۔ لوکاکو نے بیلجیم کے لیے 90واں گول داغا
ریئکا، 3 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں منگل کو کھیلے گئے دوستانہ پریکٹس میچ میں بیلجیم نے میزبان کروشیا کو 0-2سے ہرا کر شاندار جیت درج کی ہے۔ اس مقابلے میں بیلجیم کے اسٹار اسٹرائیکر رومیلو لوکاکو نے قومی ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے اپنا ریکارڈ 90واں بین الاقوامی گول کیا۔ گزشتہ 12 مہینوں میں بیلجیم کے لیے یہ ان کا پہلا میچ تھا۔
بیلجیم کو ابتدائی برتری کپتان یوری ٹیلی مینس نے دلائی۔ 38ویں منٹ میں کروشیا کی دفاعی لائن کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے قریب سے گول داغ دیا۔ یہ موو جیرمی ڈوکو کے شاندار حملے کے بعد بنا تھا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کئی تبدیلیاں کیں۔ بیلجیم نے آٹھ کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا، جبکہ کروشیا نے 10 تبدیلیاں کیں۔ لوکاکو کو آخری 18 منٹ کے لیے میدان پر بھیجا گیا اور انہوں نے مقابلے کی آخری کوشش میں تیز شاٹ لگا کر گول کر دیا۔
33 سالہ لوکاکو کلب کی سطح پر ناپولی کے ساتھ مایوس کن سیزن کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ پورے سیزن میں وہ شروعاتی الیون میں جگہ نہیں بنا سکے تھے اور ہیمسٹرنگ چوٹ سے بھی متاثر تھے۔
بیلجیم کے ہانس واناکین نے بھی دوسرے ہاف میں ہیڈر لگایا، لیکن گیند کراس بار سے ٹکرا گئی۔ دوسری طرف کروشیا کے آنتے بودیمیر اور لوکا موڈرچ مواقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ اب کروشیا اپنا اگلا پریکٹس میچ سلووینیا کی قومی فٹبال ٹیم کے خلاف کھیلے گا، جبکہ بیلجیم کا سامنا تیونس کی قومی فٹبال ٹیم سے ہوگا۔ ورلڈ کپ میں بیلجیم اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو مصر کے خلاف کرے گا، جبکہ کروشیا 17 جون کو انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم سے ٹکرائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن