بی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل جموں میں مردہ پائی گئی ۔
جموں, 29 جون (ہ س)۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی ایک نوجوان خاتون کانسٹیبل پیر کے روز جموں میں فورس کے فرنٹیئر ہیڈکوارٹر کے اندر اپنی رہائش گاہ میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مط
Crime


جموں, 29 جون (ہ س)۔

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی ایک نوجوان خاتون کانسٹیبل پیر کے روز جموں میں فورس کے فرنٹیئر ہیڈکوارٹر کے اندر اپنی رہائش گاہ میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق متوفیہ کی شناخت کانسٹیبل بشنو پریہ رائے کے طور پر ہوئی ہے، جو 25 مئی سے شروع ہونے والے تین ماہ کے لیب اسسٹنٹ کورس میں زیر تربیت تھیں۔ وہ پلوڑہ علاقے میں واقع بی ایس ایف فرنٹیئر ہیڈکوارٹر کے کمانڈ اسپتال میں مختص رہائش میں مقیم تھیں۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل بشنو پریا رائے کی لاش ان کے کمرے میں چھت کے پنکھے سے رسی کے ذریعے لٹکی ہوئی ملی۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande