دوہرے قتل معاملے کے گواہ کا گولی مار کر قتل، مشتعل لوگوں نےکیا سڑک جام
سارن، 29 جون (ہ س) ۔ مفصل تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے دیر رات وکیل باپ بیٹے کے دوہرے قتل معاملے کے اہم گواہ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ سے مشتعل لوگوں نے سڑک جام کرکے پولیس انتظامیہ کے خلا ف نعرہ بازی کی اور قصورواروں کی فوراً گرفتاری ک
دوہرے قتل معاملے کے گواہ کی گولی مار کر قتل، مشتعل لوگوں نےکیا سڑک جام


سارن، 29 جون (ہ س) ۔ مفصل تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے دیر رات وکیل باپ بیٹے کے دوہرے قتل معاملے کے اہم گواہ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ سے مشتعل لوگوں نے سڑک جام کرکے پولیس انتظامیہ کے خلا ف نعرہ بازی کی اور قصورواروں کی فوراً گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق تقریباً 12:20 بجے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ میٹھوالیہ چوک سے چنچوڑا جانے والی سڑک پر ایک موٹر سائیکل حادثے میں پڑی ہے ۔

اطلاع ملنے پر ایک گشتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور دو نوجوانوں کو شدید زخمی اور خون بہہ رہا پایا۔ ان کی شناخت پنکج رائے اور منیش کمار کے طور پر ہوئی ہے جو میٹھوالیا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے دونوں زخمیوں کو چھپرہ صدر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد پنکج رائے کو مردہ قرار دیدیا۔ شدید زخمی منیش کمار کو ابتدائی طبی علاج کے بعد مزید علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دونوں نوجوانوں کے جسموں پر گولیوں کے گہرے زخموں کے نشان ہیں،جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ سڑک حادثہ نہیں تھا بلکہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونیت کمار اور صدر سب ڈویزنل پولیس افسر اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ افسران نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور واقعہ کے بارے میں تفصیلی معلومات اکٹھی کیں۔

اس سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ متوفی پنکج رائے مفصل تھانہ کیس نمبر 336/2024 میں ایک وکیل باپ بیٹے کے دوہرے قتل کا اہم گواہ تھا۔ مقتول اس سے قبل پولیس کی حفاظت میں عدالت میں اپنی گواہی دے چکا تھا۔یوں اس قتل کو براہ راست پرانی دشمنی اور عدالت میں دی گئی گواہی سے جوڑا جا رہا ہے۔واقعہ کے خلاف احتجاج میں گاؤں والوں نے قصورواروں کی فوری گرفتاری اور متاثرہ کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک جام کردیا۔ پولیس افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشتعل لوگوں کو سمجھایا اور مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی، ناکہ بندی ہٹائی اور صورتحال پر قابو پایا۔

معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونیت کمار نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ پولیس سائنسی اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔زخمی منیش کمار کے ان پٹ کی بنیاد پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملے جلد حل کر کے بدمعاشوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔سیکورٹی وجوہات کی بنا پر علاقے میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور حالات اب قابو میں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande