
پریاگ راج، 29 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے کئی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں گرج چمک، آندھی -بارش اور بجلی گرنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی وارننگ جاری کی گئی ہے کہ ہوائیں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ لکھنؤ میں انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے موسمیاتی مرکز نے پیر کی صبح یہ پیش گوئی جاری کی۔
چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجی، کانپور کے ماہر موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے بتایاکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چند گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جونپور، پرتاپ گڑھ، رائے بریلی، امیٹھی، کاس گنج، اعظم گڑھ، سلطان پور، امبیڈکر نگر، ایودھیا،گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی، لکھنو، بارہ بنکی، ہردوئی، سیتا پور، بہرائچ، گونڈہ، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، شاہجہاں پور، بریلی، پیلی بھیت، بدایوں اور آس پاس کے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سون بھدر، مرزا پور، چندولی، پریاگ راج، سنت روی داس نگر (بھدوہی)، جونپور، بلیا، پرتاپ گڑھ، چترکوٹ ، کوشامبی ، فتح پور، رائے بریلی ، امیٹھی، آگراہ فیروزآباد، ایٹہ، ہاتھرس، متھرا، کاس گنج، اعظم گڑھ، مؤ، امبیڈکر نگر، دیوریا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، کشی نگر، اناؤ، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، بہرائچ، مہاراج گنج، شراوستی، شاہجہاں پور، بریلی،پیلی بھیت، رام پور، علی گڑھ، بہرائچ، مہاراج گنج، شراوستی، شاہجہاں پور، سنبھل اور مرادآباد میں 30سے 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے، گرج چمک اور ہلکی بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خراب موسم میں کھلی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے اور کسانوں کو موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی کاموں میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد