درگا مندر سے چوری شدہ سونے کا ہار برآمد، خاتون سمیت دو گرفتار
سیوان، 29 جون (ہ س)۔ سیوان شہر کے مہادیوا روڈ واقع کچہری درگا مندر میں ماتا درگا کی مورتی سے سونے کے دو ہارچوری کا معاملہ صرف چار گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت دوبدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے چوری شدہ سونے کے دونوں ہار بھی برآمد
درگا مندر سے چوری شدہ سونے کا ہار برآمد، خاتون سمیت دو گرفتار


سیوان، 29 جون (ہ س)۔ سیوان شہر کے مہادیوا روڈ واقع کچہری درگا مندر میں ماتا درگا کی مورتی سے سونے کے دو ہارچوری کا معاملہ صرف چار گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت دوبدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے چوری شدہ سونے کے دونوں ہار بھی برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن کمار جھا نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ 28 جون کی شام کو سٹی تھانہ علاقے کے کچہری روڈ واقع درگا مندر سے دیوی درگا کی مورتی کو چڑھائے گئے سونے کے دو ہار چوری ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی وہ صدر-1 کے سب ڈوزنل پولیس افسر اور سٹی تھانہ انچارج جائے وقوعہ پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ مندر اور آس پاس کے علاقوں سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کا اچھی طرح سے تجزیہ کرنے کے بعد پولیس ٹیم کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے رات 10 بجے کے قریب ایک خاتون سمیت دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے مسروقہ سونے کے دونوں ہار برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار بدمعاشوں میں وکاس کمار ولد وریندر یادو ساکن لکھراوان، مفصل تھانہ اور ایک خاتون شامل ہیں۔ یہ خاتون نگر تھانہ علاقے میں چوری کی سابقہ مجرمانہ تاریخ رکھتی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے دونوں ہار بلیڈ سے ایک ساتھ جڑے دھاگوں کو کاٹ کر اتارے تھے۔ بازیابی کے دوران ایک ہار برقرار جبکہ دوسرا دو ٹکڑوں میں ملا۔ایس پی پورن کمار جھا نے بتایا کہ وکاس کمار کے خلاف پہلے سے ہی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ 2018 میں ان کے خلاف مفصل تھانہ میں جیل ایکٹ کے تحت اور سونپور ریلوے تھانہ میں چوری، دھوکہ دہی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کی دیگر مجرمانہ تاریخ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوری کا مقصد سونے کے ہار بیچ کر مالی فائدہ اٹھانا ہے۔ تاہم پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس واقعے میں کوئی اور بھی ملوث ہے یا نہیں اور دونوں بدمعاش چوری کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں یا نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیورات فروخت ہونے سے پہلے ہی برآمد کر لیے گئے ، اس لیے ابھی تک کسی خریدار کا کردار سامنے نہیں آیا۔ ہار کی قیمت اور وزن کا تعین جوئیلرس دکاندار کرے گا۔ایس پی نے بتایا کہ سٹی تھانہ انچارج اویناش کمار، سب انسپکٹر راہل کمار، نرنجن کمار، امیت کمار، اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس یونٹ کی ٹیم نے اس کامیاب آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande