
حیدرآباد، 29 جون (ہ س) -تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آر ٹی سی) کی ایک بس پیر کے روز ونپرتھی ضلع میں پیببیرو ہاسپٹل کے قریب قومی شاہراہ این ایچ-44 پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تقریباً 50 مسافروں کو لے جانے والی یہ بس منترالیَم سے ونپرتی جارہی تھی۔ راستے میں موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ڈرائیور بس پرقابو کھو بیٹھا، جس کے باعث بس سڑک سے نیچے اتر کر الٹ گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر پیببیرو کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے باعث مصروف قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرین کی مدد سے الٹی ہوئی بس کو ہٹاکرسڑک پر ٹریفک بحال کردیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق