
حیدرآباد، 29 جون (ہ س) -نونامزد چیف سیکریٹری تلنگانہ سنجے جاجو 29 جون کی دوپہر دہلی سے حیدرآباد پہنچے۔سنجے جاجو کوحکومت تلنگانہ نے چیف سیکریٹری عہدہ پر فائز کیاہے ۔ دہلی میں مرکزی حکومت کے محکمہ جات کے ساتھ اپنی خدمات کو مکمل کرچکے ہیں اور 29 جون کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے ۔ بتایاجاتا ہے کہ انہوں نے حیدرآباد پہنچنے کے بعد سرکاری عہدیداروں اور حکومت کے ذمہ داروں سے ملاقات کے بعد نئی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔چیف سیکریٹری کے راما کرشناراؤ کی معیاد 30جو ن کو مکمل ہورہی ہے اور وہ وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے ساتھ ہی حکومت سے انہیں دی گئی مشیر کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق سنجے جاجو بھی 30 جون یایکم جولائی کو چیف سیکریٹری کی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق