ایس بی آئی کا حکومت سے متبادل اراضی حاصل کرنے سے اتفاق
حیدرآباد، 29 جون (ہ س)۔رائے درگ وقف اراضی معاملہ میں ریاستی حکومت اوراسٹیٹ بینک آف انڈیا میں معاہدہ قطعیت پاچکا ہے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیاجوکہ اراضی پراپنا دعویٰ پیش کرکے عدالت سے رجوع ہوا تھااس اراضی کے متبادل اراضی حاصل کرنے آمادہ ہوچکا ہے ۔جا
ایس بی آئی کا حکومت سے متبادل اراضی حاصل کرنے سے اتفاق


حیدرآباد، 29 جون (ہ س)۔رائے درگ وقف اراضی معاملہ میں ریاستی حکومت اوراسٹیٹ بینک آف انڈیا میں معاہدہ قطعیت پاچکا ہے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیاجوکہ اراضی پراپنا دعویٰ پیش کرکے عدالت سے رجوع ہوا تھااس اراضی کے متبادل اراضی حاصل کرنے آمادہ ہوچکا ہے ۔جامعہ نظامیہ وقف اراضی ’رائے درگ ‘ میں ہراج کے ذریعہ فروخت کی گئی تھی جو کہ جامعہ نظامیہ کے تحت وقف ہے اور اس فروخت کی گئی اراضی پراسٹیٹ بینک نے اپنے مالکانہ حقوق کا دعویٰ کرکے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی جو زیر دوراں ہے۔ بینک کی جانب سے درخواست کے ادخا ل کے بعد حکومت اور بینک حکام کے درمیان اجلاس اور مشاورت کے بعد کہاجارہاہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے جس 5ایکڑ اراضی پر اپنا دعویٰ پیش کیا تھا اس اراضی کے بدلہ ’فیوچرسٹی ، میں 12 تا15ایکڑ اراضی کے حصول پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری کے راما کرشناراؤ‘ پرنسپل سیکریٹری محکمہ فینانس‘ تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر کے ششانک‘ جی ایس رانا ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر ایس بی آئی ‘ چیف جنرل منیجر مسٹر نلیش دیویدی و اسسٹنٹ جنرل مینجر جی پووازاغی کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے اورجامعہ نظامیہ کی موقوفہ جائیداد کے عوض اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو حکومت تلنگانہ نے متبادل اراضی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اس پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک کے درمیان ان مذاکرات میں حکومت سے نہ وقف بورڈ کے عہدیداروں سے کوئی مشاورت کی گئی اورنہ محکمہ اقلیتی بہبود وقف بورڈ کے ادعا کو حکومت کے آگے پیش ہی کرپایا۔ جامعہ نظامیہ کے ذمہ داروں کی خاموشی اور وقف بورڈ کو دستاویزات پیش کرنے میں تاخیر کے متعلق بھی سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔ ماہرین قانون کا کہناہے کہ وقف بورڈ اور نئے قوانین کے تحت وقف پورٹل امید پرجامعہ نظامیہ کی مذکورہ جائیداد کی مصدقہ فہرست میں شامل ہونے کے باوجود اس قیمتی جائیداد کے متعلق بے اعتنائی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور حکومت کے درمیان معاہدہ کے بعد اگر اسٹیٹ بینک آف انڈیا تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست سے دستبرداری اختیار کرتا ہے تو ’جامعہ نظامیہ ‘ اور تلنگانہ وقف بورڈ دونوں کا ہی موقف انتہائی کمزور ہوجائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande