
امپھال، 29 جون (ہ س)۔ منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ریاست بھر میں چلائے جارہے ایک خصوصی آپریشن کے تحت منشیات کی اسمگلنگ، عسکریت پسندی اور رنگداری کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا، ہیروئن ضبط کی، کئی عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔
منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے آج جاری کردہ سرکاری معلومات کے مطابق، تھوبل ضلع کے کھونگجوم تھانہ علاقے میں ایک مسافر بس سے 540 گرام مشتبہ ہیروئن (براون شوگر) برآمد کی گئی۔ اس معاملہ میںبس ڈرائیور محمد وارث (33) ساکن ننگیئی کھونگبان فرار ہے اور پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
ایک اور معاملے میں، کے سی پی (تائیبنگنگبا) کے صدر ہوبیجام دلیپ سنگھ عرف تائیبانگنگبا (52) کو تہاڑ جیل سے لایا گیا اور سنگجمی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں رسمی طور پر گرفتار کیا گیا۔
اسی کڑی میں، سیکورٹی فورسز نے کھونگ جوم علاقے سے تھوکچوم بانگو سنگھ عرف ایبوپیشاک عرف اتومبا (44) کو گرفتار کیا، جو ایک خود ساختہ آر پی ایف /پی ایل اے کیپٹن ہے۔ اس کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول، میگزین، 97 لائیو راونڈز اور بغیر رجسٹریشن نمبر کے ٹویوٹا فارچیونر گاڑی برآمد ہوئی ہے۔
27 جون کو کی گئی ایک کارروائی میں مختلف مقامات سے کے سی پی (پی ایس سی) کے دو سرگرم رنگداروںکوگرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کوئجام لامیانبا میتی عرف پنشیبا عرف ننگول (23) اور لورمبام روجیت عرف لامنگانبا عرف پکھری (19) کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مہم بھی جاری رکھی۔ 22 اور 28 جون کے درمیان، 64 چالان جاری کیے گئے، جن سے مجموعی طور پر 1.37 لاکھ روپے جرمانے وصولے گئے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی