پیر کی گلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل
پیر کی گلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل جموں، 29 جون (ہ س)۔ خطہ پیر پنچال میں مسلسل موسلادھار بارش کے باعث مغل روڈ پر پیر کی گلی کے مقام پر مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے راجوری، پونچھ اور وادی کشمیر کے درمیان ٹریف
Mughal road


پیر کی گلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل

جموں، 29 جون (ہ س)۔ خطہ پیر پنچال میں مسلسل موسلادھار بارش کے باعث مغل

روڈ پر پیر کی گلی کے مقام پر مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے راجوری، پونچھ اور وادی

کشمیر کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر متاثر ہوگئی، جس کے نتیجے میں

سینکڑوں گاڑیاں شاہراہ کے دونوں جانب پھنس کر رہ گئیں۔ سرکاری حکام کے مطابق

شدید بارش کے باعث تقریباً نصف کلومیٹر سڑک ملبے تلے دب گئی، جس سے مسافر اور مال

بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت رک گئی۔ واقعے کے فوراً بعد متعلقہ محکموں نے بھاری

مشینری اور عملے کو ملبہ ہٹانے کے لیے تعینات کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی

کوششیں جاری ہیں۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم بہتر ہونے اور مغل روڈ

کی بحالی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ مغل روڈ راجوری اور

پونچھ اضلاع کو ضلع شوپیاں کے راستے وادی کشمیر سے جوڑنے والی اہم متبادل شاہراہ

ہے اور سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم رابطہ سڑک کی حیثیت رکھتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande