
رانچی، 29 جون (ہ س):۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور جھارکھنڈ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بابولال مرانڈی نے صاحب گنج ضلع کے بڑہروا علاقے میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کان کنی کا الزام لگایا ہے۔ سوموار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کا جل ، جنگل اور زمین ریاست کا انمول اثاثہ ہیں، لیکن حکومت ان کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
مرانڈی نے دعویٰ کیا کہ بڑہروا علاقے میں تقریباً 10 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی کان کنی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کارکنوں نے اس سے متعلق ویڈیو فراہم کیے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں ضلع انتظامیہ، پولیس اور محکمہ کان کنی کے افسران کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صاحب گنج کے لیمن ماو¿نٹین میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مبینہ غیر قانونی کان کنی کا معاملہ پہلے ہی رپورٹ ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے باوجود ضلع میں غیر قانونی کانکنی پر مو¿ثر طریقے سے روک نہیں لگائی گئی ہے۔
تاہم، مرانڈی کے الزامات پر ریاستی حکومت یا متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ