
علی گڑھ, 29 جون (ہ س) علی گڑھ کے گاندھی پارک چوراہے پر رانی اونتی بائی اور جھلکاری بائی پارک کے قریب گزشتہ دو روز سے پینے کے پانی کی سپلائی کے دوران سڑک کے تقریباً ایک درجن مقامات سے پانی فواروں کی شکل میں نکل رہا ہے، جس سے سڑک اور اطراف کا علاقہ چند ہی منٹوں میں زیرِ آب ہو جاتا ہے اور راہگیروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غالباً زیرِ زمین پینے کے پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے، جس کے باعث بجلی کے کھمبوں، مین ہول اور نالے کے کنارے سے بھی پانی باہر آ رہا ہے۔ سماجی کارکن پنکج دھیرج نے میونسپل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خراب پائپ لائن کی مرمت کرائی جائے تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے اور شہریوں کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ