دہلی کے کیشو پورم میں ایک عمارت کے بجلی کے میٹر بورڈ میں آتشزدگی، لوگ اپنی جان بچانے کے لیے چھت پر پہنچے
نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔ شمال- مغربی دہلی کے کیشو پورم علاقے میں اتوار کی آدھی رات کے بعد اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک عمارت کے گراو¿نڈ فلور پر بجلی کے میٹر بورڈ میں آگ لگ گئی۔ سیڑھیوں پر دھواں بھر گیا، جس کے باعث بالائی منزلوں پر رہنے والے لوگ ب
Fire-in-meter-board-Keshavpura


نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔ شمال- مغربی دہلی کے کیشو پورم علاقے میں اتوار کی آدھی رات کے بعد اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک عمارت کے گراو¿نڈ فلور پر بجلی کے میٹر بورڈ میں آگ لگ گئی۔ سیڑھیوں پر دھواں بھر گیا، جس کے باعث بالائی منزلوں پر رہنے والے لوگ باہر نہ نکل سکے اور جان بچانے کے لیے چھت پر پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے چھت سے تین افراد کو بچا لیا جبکہ دیگر کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق،لارنس روڈ پر واقع لال شاہی مندر کے قریب بی -4/180 میں صبح تقریباً 2:03 بجے آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ تقریباً ڈھائی بجے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گراو¿نڈ فلور پر نصب 24 بجلی کے میٹر آگ کی زد میں آ گئے۔ گورو (28)، کیرہ (25) اور اندو بترا (55) دھوئیں کی وجہ سے چھت پر پھنس گئے تھے ، جنہیں انہیں فائر فائٹرز نے بحفاظت نکال لیا تھا۔ عمارت میں نچلی منزل کے علاوہ چار بالائی منزلیں ہیں۔

مقامی رہائشیوں کا الزام ہے کہ علاقے میں عمارت کے ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ جن عمارتوں کو محدود تعداد میں منزلوں کی اجازت دی گئی تھی،ان میں اضافی منزلیں تعمیر کر دی گئی ہیں۔اس سے بجلی کا بوجھ بڑھ جاتا ہے اور حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande