خوردنی تیل کے گودام میں لگی آگ ،کئی گھنٹوں تک آگ پر قابوپانے میں مصروف رہے ہیں فائر فائٹر
پٹنہ، 29 جون (ہ س)۔ پٹنہ کے دیدار گنج تھانہ علاقے میں مہولی روڈ کے کرملی چک واقع خوردنی تیل گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹروں کے ساتھ ایک درجن سے زائد فائر دمکل جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔بتایا جاتا ہے
خوردنی تیل کے گودام میں لگی آگ ،کئی گھنٹوں تک آگ پر قابوپانے میں مصروف رہے ہیں فائر فائٹر


پٹنہ، 29 جون (ہ س)۔ پٹنہ کے دیدار گنج تھانہ علاقے میں مہولی روڈ کے کرملی چک واقع خوردنی تیل گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹروں کے ساتھ ایک درجن سے زائد فائر دمکل جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ آگ اتوار کی دیر رات ایک گودام میں لگی جس میں خوردنی تیل اور گھی موجود تھا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔آگ اتنی شدید تھی کہ صبح تک بے قابو رہی۔ درجنوں فائر فائٹر نے کئی گھنٹوں تک آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی سے 50لاکھ روپے سے زائد املاک کے نقصان کا خدشہ ہے۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔فائرافسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے میں تاخیر کی وجہ گودام میں ریفائنڈ آئل اور ڈالڈا تھا۔ آگ بجھانے کے لیے فوم ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande