کرائم برانچ نے جموں و کشمیر گرامین بینک میں 68 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ گھوٹالے میں مقدمہ درج کیا
کرائم برانچ نے جموں و کشمیر گرامین بینک میں 68 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ گھوٹالے میں مقدمہ درج کیا جموں، 29 جون (ہ س)۔ اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) کرائم برانچ جموں نے جموں و کشمیر گرامین بینک میں 68 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ مالی گھوٹالے کے
Crime branch


کرائم برانچ نے جموں و کشمیر گرامین بینک میں 68 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ گھوٹالے میں مقدمہ درج کیا

جموں، 29 جون (ہ س)۔ اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) کرائم برانچ جموں نے جموں و کشمیر گرامین بینک میں 68 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ مالی گھوٹالے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کرائم برانچ کے ترجمان کے مطابق بینک کی داخلی ویجیلنس تحقیقات میں کلوچک برانچ پر 15 جوائنٹ لائیبلیٹی گروپس کے تحت 58 جعلی قرض کھاتے اور دو کیش کریڈٹ اکاؤنٹس متعلقہ افراد کی معلومات یا رضامندی کے بغیر کھولنے کا انکشاف ہوا، جس سے تقریباً 42 لاکھ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کی گئی۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ تقریباً 12 لاکھ روپے مرحوم سینئر منیجر بھگوان سنگھ سینی کے نام پر موجود بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے، جبکہ باقی رقم اے ٹی ایم کے ذریعے نکالی گئی۔ ایک یومیہ اجرتی ملازم نے بھی مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے ذاتی استعمال میں لینے کا اعتراف کیا، جس کے بعد دو کھاتوں سے رقم کی وصولی کی گئی۔ ادھر سرنکوٹ برانچ سے متعلق شکایت میں برانچ ہیڈ روہت کمار اور دیگر پر 7.37 لاکھ روپے کی غیر مجاز لین دین اور پانچ جعلی قرض کھاتوں کے ذریعے تقریباً 19 لاکھ روپے کے قرضے منظور کرکے رقم نکالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بعد ازاں ان کھاتوں کو برانچ کے نقد حسابات درست ظاہر کرنے کے لیے بند یا نمٹایا گیا۔ابتدائی جانچ میں قابلِ دست اندازی جرم کے شواہد ملنے کے بعد کرائم برانچ (ای او ڈبلیو) جموں نے روہت کمار اور دیگر مشتبہ افراد کے خلاف بھارتی تعزیراتِ ہند کی دفعات 420 اور 120-بی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس ایس پی کرائم برانچ فیصل قریشی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس نوعیت کے مالی فراڈ کے واقعات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande