جولائی میں 12 دن بند رہیں گے بینک ، صارفین کو لین دین کی پیشگی منصوبہ بندی کا مشورہ
ممبئی، 29 جون (ہ س)۔ جولائی کے آغاز کے ساتھ بینکنگ لین دین کی منصوبہ بندی کرنے والے صارفین کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔ آئندہ جولائی کے مہینے میں ملک بھر اور مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر 12 دن بینک بند رہیں گے۔ ان تعطیلات میں اتوار، دوسرے اور
Bank Holiday July


ممبئی، 29 جون (ہ س)۔ جولائی کے آغاز کے ساتھ بینکنگ لین دین کی منصوبہ بندی کرنے والے صارفین کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔ آئندہ جولائی کے مہینے میں ملک بھر اور مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر 12 دن بینک بند رہیں گے۔ ان تعطیلات میں اتوار، دوسرے اور چوتھے ہفتے کا ہفتہ، علاقائی تہوار اور مقامی تعطیلات شامل ہیں۔ اس لیے بینک برانچ میں جا کر کیے جانے والے کام پہلے سے مکمل کر لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق 5 جولائی کو اتوار ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔ 6 جولائی کو میزورم کے آئزول میں ایم ایچ آئی پی ڈے کے موقع پر تعطیل ہوگی۔ 9 جولائی کو شیلانگ میں بہدین کھلام تہوار کے باعث بینک بند رہیں گے۔ 11 جولائی کو دوسرے ہفتے کا ہفتہ اور 12 جولائی کو اتوار ہونے کے سبب ملک بھر میں بینکوں میں تعطیل رہے گی۔اس کے بعد 16 جولائی کو رتھ یاترا، کانگ اور ہریلا تہوار کے موقع پر بھونیشور، دہرادون اور امپھال میں بینک بند رہیں گے۔ 17 جولائی کو شیلانگ میں تیروت سنگھ کی برسی کے موقع پر تعطیل ہوگی، جبکہ 18 جولائی کو گینگ ٹوک میں درکپا تشے زی تہوار کے باعث بینک بند رہیں گے۔ 19 جولائی کو اتوار ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔ 22 جولائی کو اگرتلہ میں کھارچی پوجا کے موقع پر مقامی تعطیل ہوگی۔ 25 جولائی کو چوتھے ہفتے کا ہفتہ اور 26 جولائی کو اتوار ہونے کے سبب ملک بھر میں بینکوں میں تعطیل رہے گی۔اگرچہ ان دنوں بینک برانچیں بند رہیں گی، تاہم صارفین یو پی آئی، نیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے رقم کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی اور آن لائن خریداری جیسے مالیاتی لین دین معمول کے مطابق انجام دے سکیں گے۔جن صارفین کو نقد رقم اپنے بینک کھاتے میں جمع کرانی ہو، وہ بینک شاخوں کے باہر نصب کیش ڈپازٹ مشینوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے بینک بند ہونے کے باوجود کھاتے میں رقم جمع کرانا ممکن ہوگا۔ اس لیے جولائی کے دوران بینک تعطیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی لین دین کی پیشگی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande