پرائیویٹ دواخانہ میں خاتون کی ہنگامہ آرائی
حیدرآباد، 29 جون (ہ س) -شہر کے علاقہ ایل بی نگر میں کل کی شب رات دیر گئے ایک نجی دواخانہ میں ہنگامہ مچادی۔ پولیس کے مطابق شدید پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد للیتا نامی خاتون ایل بی نگر میں واقع شریشٹ آرینج ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ پہنچی تھی جہاں پر ڈ
خانگی دواخانہ میں برہم خاتون کی ہنگامہ آرائی


حیدرآباد، 29 جون (ہ س) -شہر کے علاقہ ایل بی نگر میں کل کی شب رات دیر گئے ایک نجی دواخانہ میں ہنگامہ مچادی۔ پولیس کے مطابق شدید پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد للیتا نامی خاتون ایل بی نگر میں واقع شریشٹ آرینج ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ پہنچی تھی جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ کیا اور پیٹ میں درد کی وجہ معمولی سی بتائی۔ ڈاکٹروں کی اس بات پر للیتااچانک ڈیوٹی ڈاکٹر پر برہم ہوگئی اور ڈاکٹرکے ساتھ زدوکوب کرنا شروع کردیا۔

اس منظرکو دیکھ کر وہاں پر موجود ڈیوٹی نرس بھی خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن للیتا نے اس نرس پر بھی حملہ کردیا۔ حملے کے بعد للیتا وہاں سے کار میں فرار ہوگئی لیکن یہ حملے کا منظر دواخانہ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوا تھا۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے خاتون کے خلاف پولیس میں شکایت درج پر ایل بی نگر پولیس نے للیتا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande