سمندری راستوں کو خطرہ ہونے کی صورت میں امریکا کارروائی کرے گا: مائیک والٹز
واشنگٹن، 28 جون (ہ س)۔ امریکا نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی سمندری ٹریفک میں خلل ڈالنے یا علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے کی کوشش کی تو واشنگٹن ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اقوام
یرا


واشنگٹن، 28 جون (ہ س)۔ امریکا نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی سمندری ٹریفک میں خلل ڈالنے یا علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے کی کوشش کی تو واشنگٹن ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے ایک ٹیلی ویڑن پروگرام میں کہا کہ اگر ایران نے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے یا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو امریکہ جوابی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سمندری راستوں کی حفاظت عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی کے لیے بہت ضروری ہے۔ امریکہ ان راستوں پر جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

والٹز نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی حل کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ مذاکرات کے لیے وقت اور صبر کی حد ہوتی ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے بھی ایران کے بارے میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اپنے تزویراتی مقاصد کے حصول کے لیے تمام راستے کھلے رکھے گا۔ امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل نہ کرے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande