محرم کے جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
پریاگ راج، 26 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں سیوئی منڈی کے قریب محرم کا جلوس دیکھنے گیا ایک نوجوان جمعہ کی صبح کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ڈپ
جان


پریاگ راج، 26 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں سیوئی منڈی کے قریب محرم کا جلوس دیکھنے گیا ایک نوجوان جمعہ کی صبح کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس منیش کمار شانڈیلیا نے بتایا کہ مٹھی گنج تھانہ علاقہ کے بہادر گنج کے رہنے والے قاسم کا 17 سالہ بیٹا حمزہ محرم کا جلوس دیکھنے گیا تھا۔ اسے کوتوالی تھانہ علاقے میں سیوئی منڈی کے قریب ایک کھمبے سے کرنٹ لگ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ بھی پہنچ گئے۔ پولیس نے حمزہ کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande