آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر سلیپر بس کو حادثہ، دو کی موت، 20 سے زیادہ زخمی
فیروز آباد، 26 جون (ہ س)۔ گورکھپور سے چنڈی گڑھ جانے والی ایک سلیپر بس جمعہ کو فیروز آباد ضلع کے ناگلہ کھنگر تھانہ علاقے میں آگرہ-لکھنو¿ ایکسپریس وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں
آگرہ-لکھنو¿ ایکسپریس وے پر سلیپر بس کو حادثہ، دو کی موت، 20 سے زیادہ زخمی


فیروز آباد، 26 جون (ہ س)۔

گورکھپور سے چنڈی گڑھ جانے والی ایک سلیپر بس جمعہ کو فیروز آباد ضلع کے ناگلہ کھنگر تھانہ علاقے میں آگرہ-لکھنو¿ ایکسپریس وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔

یہ حادثہ جمعہ کی صبح آگرہ-لکھنو¿ ایکسپریس وے پر 63 کلومیٹر کے قریب ناگلہ کھنگر تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ سلیپر بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹرک لوہے کی چھڑیں کانپور سے جے پور لے جا رہا تھا۔ بس میں تقریباً 55 مسافر سوار تھے۔ حادثہ ہوتے ہی مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مسافروں نے پولیس کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع دی تو جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن اور یو پی ڈی اے کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس اور یو پی ڈی اے کی ٹیموں نے فوری طور پر بس میں پھنسے مسافروں کو نکالا جن میں 20 سے زائد زخمی بھی شامل ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر تمام زخمی مسافروں کو علاج کے لیے شکوہ آباد کے کمبائنڈ اسپتال اور کچھ شدید زخمی مسافروں کو سیفئی میڈیکل کالج منتقل کیا۔ سیفئی میڈیکل کالج میں دوران علاج ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ بس گورکھپور سے چنڈی گڑھ جا رہی تھی۔ مرنے والوں کی شناخت پنجاب کے رہنے والے ڈرائیور گوری اور کیبن میں سوار ایک مسافر دلجیت کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غنودگی اور تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande