
وارانسی، 26 جون (ہ س)۔ وارانسی میں محرم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کی جدوجہد، ایثار اور عظیم قربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ سب سے بڑا مذہب حق، انصاف اور انسانیت کی حفاظت کے لیے ہر طرح کے ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ہے۔ محرم ہمیں ان کے دکھائے ہوئے سچائی، ہمت، صبر اور انسانیت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیے کربلا کے پیغام کو اپنائیں اور محبت، انصاف اور بھائی چارے کی مثال بنیں۔
ریاستی صدر اجے رائے نے سبھی سے محرم کو پرامن طریقے سے منانے اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علم کا جلوس کسی رکاوٹ سے پاک ہوگا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی